اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام اٹلی کی ڈویژن ماچیراتا ( Macerata )میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں تقریباً 24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل و کفن دینا سکھایا اور انہیں علم دین سیکھنے کے ساتھ ساتھ کتاب کفن دفن کا طریقہ پڑھنے اور عملی طور پر غسل میت و کفن پہنانے کا طریقہ سیکھ کر میت کو غسل دینے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام  12 اکتوبر 2020 ء کو ڈنمارک (Denmark )کی مدرسۃ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی کابہنوں بذریعۂ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور 26 دن پر مشتمل مدنی قاعدہ کورس کے نکات پر کلام کیا نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے  زیرِ اہتمام 13 اکتوبر 2020ء کو آسڑیا( Austria) کے شہر( Vienna)میں بذریعہ کال علاقائی دورے کا سلسلہ ہواجس میں کابینہ نگران سلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ون ڈے سیشن(one day session) میں بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کرنے کی دعوت دی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اکتوبر2020ء کے پہلے ہفتےاسپین کی ڈویژن میڈرڈ (Madrid) کے دو علاقوں میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں کاسپے (Caspe)،اور لوگرونو (Logroño) شامل ہیں۔ ان اجتماعات میں تقریباً25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی بہنوں نے ” امت مصطفیﷺ کی خصوصیات “کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اسپین کی ڈویژن میڈرڈ (Madrid) اور بارسلونا( Barcelona) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں دونوں ڈویژنز کی جملہ ذمہ دارا سلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور مقامی زبان میں اجتماع شروع کروانے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 13 اکتوبر 2020ء کو یورپین یونین ریجن کے ملک بیلجیم (Belgium) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ماہ ربیع اولال کے نکات پر کلام کیا نیز اسلامی بہنوں کو تقسیم رسائل کے لئے اہداف دئیے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 13 اکتوبر 2020ء کو یورپین یونین ریجن کے ملک ڈنمارک( Denmark) میں محفل نعت مجلس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں محفل نعت کابینہ سطح کی نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور محفل نعت کے نکات پیش کئے نیز جدول کے مطابق محفل نعت منعقد کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 13  اکتوبر 2020ء کو یوکے کی مانچسٹر ریجن اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں کابذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی شیڈول وصول کرنے اور نمبر دینے کے نظام میں بہتری لانے کا ذہن دیا نیز کارکردگی کے متعلق اسلامی بہنوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 11  اکتوبر 2020ء کویوکے ریجن نگران اسلامی بہن کا یوکے کی تمام ریجن نگران اسلامی بہنوں کے ہمراہ بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں 6 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکے کی ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی نیز بہتر کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی۔ ڈیلی کلاس کے حوالے سے ریجن نگران اسلامی بہنوں کو اپ ڈیٹ کیا گیا اورتربیتی مدنی پھول بیان کئے گئے۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام آئرلینڈ  (Ireland )ریجن میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”اعلیٰ حضرت کا تصو ف “کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو ماہ ربیع الاوّل میں خوب تقسیم رسائل کرنے کا ذہن دیا نیز مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔ اجتماع کے آخر پر دعا بھی کی گئی۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ اور تقسیم رسائل کے زیر اہتمام 12 اكتوبر2020ء کو یوکے برمنگھم (Birmingham)ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ربیع النور سے متعلق کتب و رسائل عوام تک پہنچانے کا اور رسائل تقسیم کرنے کا ذہن دیا نیز شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام یوکے برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات کوونٹری، نارتھ برمنگھم، ایسٹ برمنگھم، سینڈول، ٹیلفورڈ اور اسٹوک اون ٹرنٹ(Coventry, North Birmingham, East Birmingham, South Birmingham, Sandwell, Telford and Stoke on Trent)میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں کم و بیش 409 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے”اعلیٰ حضرت کا تصو ف “کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو ماہ ربیع الاوّل میں خوب تقسیم رسائل کرنے کا ذہن دیا نیز مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔ اجتماعات کے اختتام پر دعا کا سلسلہ ہوا۔