دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یوکے کےمانچسٹر (Manchester)ریجن نگران اسلامی بہن کا ریجن مشاورت اور لانکشائر کابینہ مشاورت کےہمراہ مدنی مشورہ ہوا جس میں مانچسٹر ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبوں کے کاموں پر بات کی نیز زبان کی احتیاط پر نکات پیش کرتے ہوئے ریجن نگران نے ”پہلے تولو بعد میں بولو“ پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام21 تا 25 دسمبر2020ء کو مانچسٹر ریجن کے علاقے لانگسائٹ(Longsight) اور اطراف کی اسلامی بہنوں کےلئےانگلش زبان میں ”سیرتِ مصطفیٰ“کورس منعقد ہوگا۔

یہ کورس صرف 5 دن کا ہوگا اور اس کا دورانیہ 1 گھنٹہ 12 منٹ ہوگا، شام 5 بجے سے 6:12 تک۔

اس آن لائن کورس میں ایڈمیشن کےلئے اس میل آئی ڈی پر رابطہ کر سکتے ہیں


لاک ڈاؤن کی تعطیلات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے، نیک بنانے، خوف خداو عشق ِمصطفیٰ ﷺ کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 63 نیک اعمال کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لیے اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیراہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے شہر لوٹن (Luton) میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق تفصیل بریف کرتے ہوئے نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامى کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  یوکے ویسٹ یارکشائر کابینہ کے علاقے نیوکاسل (Newcastle) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن مشاورت اور جملہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ہفتہ دعا برائے حاجات اجتماع کے نکات سمجھائے اور اسلامی بہنوں کو اپنی کارکردگی وقت پر دینے کا ذہن دیا نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیر اہتمام یوکے کی لندن (London) میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدرسۃالمدینہ بالغات کی ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  یوکے کے ویسٹ لندن (West London)کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ویسٹ لندن کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ہفتہ دعائے حاجات اجتماع کے نکات بیان کئے نیز جدول کی ساتھ وقت پر8 دینی کاموں کی کارکردگی جمع کروانے کی ترغیب دلائی ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  کینیڈا کے شہر برمپٹن(Brampton) میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” حسنِ اخلاق کی برکتیں“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو بزرگانِ دین کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کی ترغیب دلائی نیز ہر مسلمان سے حسنِ اخلاق سے پیش آنے کا ذہن دیا۔


 دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہر کیلگری(Calgary) میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”اولیائے کرام کے اوصاف“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو بزرگانِ دین کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے نئی اسلامی بہنوں کو اجتماع میں شرکت کی دعوت دینے کی ترغیب دلائی نیز دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 13 دسمبر 2020ء کو  کینیڈا کے شہر مانٹریال(Montreal) میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”اوراد و وظائف کی برکتیں“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


 دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہر تھورن کلف(Thorncliff) میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”اوراد و وظائف“ کے موضوع پر بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اورادووظائف سے کیا برکتیں ملتی ہیں اس حوالے سے نکات فراہم کئے نیز درست قراٰنِ پاک سیکھنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں امریکہ کے شہر ہیوسٹن(Houston) میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں جملہ مشاورت کی 14ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اوردعائےحاجات اجتماع کے نکات پر کلام کیا نیز ماہنامہ فیضان مدینہ کی کارکردگی مزید بہتر بنانے اور دیگرآٹھ دینی کاموں کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے  زیر اہتمام تحت گزشتہ دنوں امریکہ کے شہر ہیوسٹن(Houston) میں بذریعہ اسکائپ مدنی دورہ کے حوالے سے تربیتی سیشن ہوا جس میں جملہ مشاروت کی 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تربیتی سیشن میں نیکی کی دعوت کے فضائل، آداب و نیتوں کے علاوہ اجتماع میں نہ آنے کے عذر اوراس کے جوابات کا سلسلہ ہوانیز اختتام پر اجتماعی دعا بھی کروائی گئی ۔