دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام26 اکتوبر 2021ء سے یوکے برمنگھم ریجن کے ڈویژن نارتھ برمنگھم میں ماہ ربیع النور کی مناسبت سے آقا کریم علیہ صلوٰۃ وسلام کی حیات طیبہ سے متعلق 5 دن پر مشتمل”شمائل مصطفیٰﷺ کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

كورس میں شریک اسلامی بہنوں کو حضورﷺ کے حالات زندگی، سیرت، معجزات، شمائل، خصائص وغیرہ کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  یوکے برمنگھم ریجن نارتھ برمنگھم اور ایسٹ برمنگھم ( North Birmingham and East Birmingham )میں دینی حلقوں کا انعقاد ہوا جن میں کم و بیش 66 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے اصلاحی بیانات کئے اور دینی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کے درمیان شجرہ شریف کے اشعار کی تشریح کی گئی۔ آخر میں دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام  یوکے مانچسٹر ڈویژن میں انگلش میں چار دن پر مشتمل” سیرتِ مصطفیٰ ﷺکورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 28 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں آخری نبی ﷺ کی پیدائش سے پہلے سے لے کر آپ کی وفاتِ ظاہری کے بعد تک آپ ﷺ کی چند سیرتِ مبارکہ بیان کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ قصیدہ بردہ شریف کے مخصوص اشعار سکھائے گئے اور ان کے معنی بھی بیان کئے گئ نیز حضورِ پاک ﷺ کے کچھ نام اور ان کے معنی بھی بیان کئے گئے۔

اس موقع پر کورس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے اور نیک اعمال کے رسالے کو پُر کرنے کی نیتیں کیں، اس کے ساتھ ساتھ اسلامی بہنوں نے تجوید درست کرنے کےلئے مدرسۃ المدینہ میں داخلہ لینے کی نیت کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدرسۃ المدینہ گرلز کی مانچسٹر ریجن ناظمہ کا مانچسٹر ریجن  کی ناظمات کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز 7 نومبر 2021ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں یونٹ جمع کرنے کے لئے بھرپور کوشش کرنے کا ذہن دیا گیا اور اس کے اہداف بھی دئیے گئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  یوکے مانچسٹر ریجن نگران اسلامی بہن کا گریٹر مانچسٹر کی ذیلی تا کابینہ نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور نرمی اپنانے کے بارے میں نکات پیش کئے ، دینی حلقے کی مضبوطی پر کلام ہوا اور لاک ڈاؤن کے بعد دینی کاموں میں کمی کو دور کرنے کا ذہن دیا گیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں امریکہ کے ہیوسٹن( Houston) میں ماہ ربیع الاول کا خصوصی اجتماع ہوا جس میں کم و بیش 55 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ”وقت کی اہمیت“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے ذریعے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں امریکہ کے بروکلین( Brooklyn) میں ماہ ربیع الاول کا خصوصی اجتماع ہوا جس میں کم و بیش 37 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ”وقت کی اہمیت“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے ذریعے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔ 


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”حُسن و جَمالِ مصطفیٰﷺ“پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی تھی۔

اسی سلسلے میں یوکے ریجن کی تقریبًا 14 ہزار 451 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”حُسن و جَمالِ مصطفیٰﷺ“ پڑھنے/ سننے کی سعادت حاصل کی۔

اسی طرح گزشتہ ہفتہ امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”فیضان امام احمد بن حنبل“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی تھی۔

اسی سلسلے میں یوکے ریجن کی تقریبًا 14 ہزار 500 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”فیضان امام احمد بن حنبل“ پڑھنے/ سننے کی سعادت حاصل کی۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یوکے لندن ریجن کے مختلف علاقوں سلاؤ ووکنگ،ریڈنگ ٹوٹنگ،ہنسلو،ولزڈن گرین، سڈبری، ہیرو، آئلسبری، لوٹن، چشام، واٹفورڈ،ہائی وکمب،ملٹن نیز(Willesden Green,Slough, Woking, Tooting, Sudbury, Harrow, Slough, Woking, Aylesbury, Luton, Chesham, Watford, High Wycombe, Milton Keynes, Reading)ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں کم وبیش 815اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے مختلف موضوعات پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کوعلم دین سیکھنے کےلئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ ہفتے یوکے برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات ایسٹ، نارتھ  ساؤتھ برمنگھم اور کوونٹری( East, North, South Birmingham, and Coventry)میں آن لائن اور فیس ٹو فیس اسپیشل میلاد شریف کے سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 724 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ” شان مصطفیٰ ﷺ “ کےموضوع پر بیانات کئے اور اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیتے ہوئے پابندی کے ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ محافلِ نعت کے زیر اہتمام یوکے برمنگھم ریجن ایسٹ مڈلینڈز( East Midlands ) کابینہ میں 5 مقامات پر محافل میلاد کا انعقاد ہوا جن میں تقریباً 74 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے پیارےآقا ﷺکی سیرت اور مختلف موضوعات پر بیانات کئے نیز محافلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے اوراسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم ریجن کے علاقوں سینٹرل برمنگھم ، کوونٹری، ایسٹ برمنگھم، اسٹوک آن ٹرینٹ، ڈربی(Central Birmingham, Coventry, East Birmingham, Stoke on Trent, Derby ) میں اصلاح ِاعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً142 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نےسنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارت میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اس کے ذریعے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور رسالہ نیک اعمال کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔