دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام30 اکتوبر 2021ء کوآسٹریا (Austria) کے شہر ویانا (Vienna) میں ماہانہ دینی حلقے کا انعقاد
کیا گیا جس میں تقریباً 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”نمازقضا کرنےکی سزا“کے موضوع پر بیان کرتے
ہوئے اسلامی بہنوں کو قراٰن و حدیث کی روشنی میں نماز قضا کرنےکی سزا کے بارے میں
بتایا نیز نمازوں کی پابندی کر نے اور
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام
اکتوبر 2021کے چوتھےہفتےسویڈن میں دو مقامات اسٹاک ہوم (Stockholm) اور مالمو
(Malmö )میں
اجتماعاتِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 42اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے مختلف موضوعات پر بیانات کئے جس میں اسلامی بہنوں کو آقا ﷺ کی سیرت پر چلنے اور اپنی زندگیوں کو شریعت کے
مطابق گزارنے کا ذہن دیا نیز اسلامی بہنوں
کو دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
یورپین
یونین ریجن کے ملک جرمنی میں بذریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوت
اسلامی کےزیراہتمام اکتوبر 2021ء کے چوتھے
ہفتے یورپین یونین ریجن کے ملک جرمنی میں بذریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد کیا گیا جس میں فرانکفرٹ(Frankfurt)، کوبلنز(Koblenz) ،ڈیٹزن باخ (Dietzenbach) اور اوفن باخ (Ofanbach) کی تقریبا 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے”آقاکریم ﷺکی اپنی امت
سے محبت“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو پیارےآقا ﷺ کی سیرتِ پر عمل پیراں ہونے کا ذہن دیا۔
یورپین
یونین ریجن کے ملک اٹلی اور سویڈن میں
30دن پر مشتمل ”اسلامی زندگی کورس“کا اختتام
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام30 اکتوبر 2021ء کویورپین یونین ریجن کے ملک اٹلی اور سویڈن میں 30دن پر مشتمل ”اسلامی
زندگی کورس“کا اختتام ہوا جس میں 16اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس
میں شریک اسلامی بہنوں نے بہت اچھے تاثرات
کا اظہار کیا نیز کورس کے اختتام پر شرکائے
کورس نے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکتکرنے ،
مزید شارٹ کورسز کرنےاور کتاب "سیرت رسول عربی" کا مطالعہ کرنے کی نیت
کا اظہار بھی کیا۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورے
(اسلامی بہنیں )کےتحت یوکے لندن کے شہر والتھم سٹو میں مدنی دورے کا
سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی
کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وارسنتوں بھرے
اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور
دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے زیر اہتمام اکتوبر 2021ء میں یوکے میں مدرسۃ المدینہ کا
بنگلہ زبان میں نیا درجہ شروع ہوا جس میں 10 اسلامی بہنیں پڑھ رہی ہیں۔
قراٰن پاک کی تعلیم عام کرنے ، خصوصاً تجوید کے
مطابق پڑھانے اور ساتھ میں اسلامی بہنوں کو فرض علوم سِکھانے کے حوالے سے اس شعبے
میں مزید کوششیں جاری ہیں۔
شعبہ
ڈونیشن بکس کے زیر اہتمام یوکے میں ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس(اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام یوکے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
ہوا جس میں شعبہ ڈونیشن بکس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز ڈونیشن بکس کی کارکردگی کو بہتر
بنانے پر کلام ہوا۔
دعوتِ
اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ (اسلامی
بہنیں)کے
زیر اہتمام یوکے ریجن کی رکن شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے یوکے ریجن کی فنانس ڈیپارٹمنٹ
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا۔
مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی
نیز اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون کے دئیے گئے اہداف کو پورا کرنے پر کلام ہوا۔
یوکے بریڈ فورڈ اور لندن میں قائم
جامعۃ المدینہ گرلز میں اجتماعاتِ میلاد
کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے بریڈ فورڈ ریجن میں قائم جامعۃ المدینہ گرلز میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد ہوا جس میں کم وبیش 150 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
اجتماعِ
میلاد کا آغاز تلاوتِ کلام پاک و نعت رسول ﷺ سے ہوا۔ بعدازاں جامعۃ المدینہ گرلز کی ناظمہ نے سنتوں بھرا بیان کیا ۔آخر میں جامعۃ
المدینہ کی ناظمہ نے اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون کے حوالےسے ذہن دیا جس پر اسلامی
بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دوسری
جانب گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن آئلسبری کے جامعۃ المدینہ گرلز میں
اجتماعِ میلاد کا انعقاد ہوا جس میں کم وبیش 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ
میلاد کا آغاز بھی تلاوت ِکلام پاک و نعت
رسول ﷺ سے ہوا جبکہ سنتوں بھرے بیان کا سلسلہ بھی ہوا۔
گزشتہ
دنوں دعوت اسلامی کے زیراہتمام یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن میں اسپیشل میلاد شریف کا
سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں کم وبیش 80 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے ”شان مصطفیٰ ﷺ“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے
وابستہ رہنے کا ذہن دیتے ہوئے پابندی کے ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت
کرنے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں لنگر رسائل
اور لنگر رضویہ سلسلہ بھی ہوا۔
دوسری
جانب دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ
ہفتے اسکاٹ لینڈ ریجن کی ایڈنبرا کابینہ میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا ہوا جس میں تقریباً18
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اجتماعِ
پاک میں سنتوں بھرا بیان کیا گیا اور اور آخر میں دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی
بہنیں)کے
زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن
میں اصلاح ِاعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس اجتماع
کا آغاز تلاوت و نعتِ رسول ﷺ سے ہوا جبکہ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نےسنتوں بھرا بیان کیا
اور اجتماعِ میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے مطابق زندگی گزارنے کا
ذہن دیا۔
یوکے
برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات پر آن لائن
اور فیس ٹو فیس سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ ہفتے یوکے برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات پیٹر برو، ناٹنگھم، لیسٹر، ڈربی،برٹن، ایسٹ اور
نارتھ برمنگھم اور کوونٹری(Peterborough,
Nottingham, Leicester, Derby, Burton, East Birmingham, North Birmingham and
Coventry)
پر آن لائن اور فیس ٹو فیس سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش
869 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے” درود ِپاک کے فضائل“ موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں
شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن
دیتے ہوئے پابندی کے ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔