دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں یورپ کے ملک آسٹریا( Austria) میں بذریعہ اسکائپ دعائے حاجات
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی
بہن نے ”قبولیت دعا مع دعا مانگنے کا طریقہ“کے موضوع پر بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو
متفرق روحانی علاج بتائے نیز 100 مرتبہ یا سَمِیعُ کا اجتماعی ورد کے بعد امتِ مسلمہ کےلئے خصوصی دعائیں کی
گئیں ۔اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو 4 جنوری 2021ء میں ہونے والے فیضان
نماز کورس کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔
اسلامی بہنوں کی
مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام دسمبر 2020ء میں یورپ کے ملک آسٹریا( Austria) میں 4 دن پر مشتمل” کفن دفن کورس“ کا انعقاد کیا گیاجس میں تقریباً 6 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ کفن دفن پر مقرر کابینہ نگران اسلامی بہن
نے اس کورس میں اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو غسل میت کا طریقہ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز
مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق احکام بیان کئے۔
بیلجیم میں دو
مقامات انٹورپ اور برسلز میں سنتوں بھرےاجتماعات کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام دسمبر 2020ء کے پانچویں ہفتے بیلجیم (Belgium )میں بذریعہ اسکائپ دو مقامات انٹورپ( Antwerp)اور برسلز ( Brussel) میں سنتوں بھرےاجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوت اسلامی
نے”قبولیت دعا مع دعا مانگنے کا طریقہ“کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات
میں شریک اسلامی بہنوں کو متفرق روحانی علاج بتائے نیز 100 مرتبہ یا سَمِیعُ کا اجتماعی ورد بھی کروایا گیا۔
دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں یورپین یونین ریجن کے ملک اٹلی(Italy) کی ڈویژن روم(Rome) میں آن لائن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 7 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی
بہن نے ”مشورہ کرنے کےفائدے و فضائل“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے مدنی حلقے
میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن پاک کی
روشنی میں مشورے کی اہمیت اور امیر اہل سنت کے مدنی پھول بیان کئے نیز دعوت اسلامی
کے دینی کاموں کے لئے وقت نکالنے اور
باقاعدگی سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کر نے کی تر غیب دلائی۔
یورپین یونین
ریجن کی اسلامی بہنوں کی ہفتہ وار رسالے کی مجموعی کارکردگی
ہفتہ وار مدنی
مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے
کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی
نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی
ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل
ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”وضو
کا ثواب“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں یورپین یونین ریجن کی تقریبًا 4
ہزار 99 اسلامی بہنوں نے رسالہ”وضو کا ثواب“ پڑھنے/ سننے کی سعادت حاصل کی۔
دعوتِ اسلامی کے
زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ڈنمارک ( Denmark ) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرےاجتماع
کا انعقاد کیا گیاجس میں تقریباً 13 اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی
بہن نے ”خوافِ خدا “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں
شریک اسلامی بہنوں کو گناہوں سے توبہ کرنے اور نیکیوں میں زندگی گزارنے کا ذہن دیا
نیز 2 جنوری 2021 کو ہونے والے دعائےحاجات اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔
دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں اٹلی(
Italy )کے شہر گلراتے( Gallarate) میں بذریعہ اسکائپ دعائے حاجات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 21 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
یورپین یونین ریجن
نگران اسلامی بہن نے ”قبولیت دعا مع
دعا مانگنے کا طریقہ“کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو متفرق روحانی علاج بتائے
نیز 100 مرتبہ یا سَمِیعُ کا اجتماعی ورد بھی کروایا گیا۔
Under the supervision of the Short Courses Department
of Dawateislami, a 5 day "Seerat e Mustafa" (based on
life of the blessed Prophet) course, from the
21st to 25th December 2020 took place in English for the Islamic sisters of
Manchester Region, UK., in which 24 Islamic sisters participated.
In this course, the blessed Seerat of the Holy Prophet
ﷺ was taught; about his blessed birth, his blessed childhood, his
life in Makkah tul Mukarrama and his migration to Madina. Along with this, his
blessed names were taught and some verses of the Qaseeda Burdah were explained.
Islamic sisters gave their feedback, in which they
said that they learnt a lot of new information from this course and some said
that they felt spirituality in this course. Islamic sisters made the intention
to recite Durood Shareef every day and to learn more about the Seerat of the
Holy Prophet ﷺ.
یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن گلاسگو اور ایڈنبرگ میں
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیراہتمام 23 دسمبر تا 27
دسمبر 2020ء تک یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن گلاسگو اور ایڈنبرگ (Glasgow,
Edinburgh) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں97 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغات اسلامی بہنوں نےسنتوں بھرے بیانات کئے
اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو گناہوں سے توبہ کرنے ، نیکیوں والے اعمال
کرنے، دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنے اور دعائے حاجات اجتماع میں شرکت
کرنے کی ترغیب دلائی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام
29دسمبر 2020ء کو یوکے ریجن کے علاقے ریڈنگ
(Reading) میں کورس”بیٹی کا کردار“ کا انعقاد کیا
گیاجس میں کم بیش 16اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس کے
اختتام پر اسلامی بہنوں کو اچھی نیتیں اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت
کرنے کی ترغیب دلائی گئی نیز انہیں دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں
حصہ لینے کا ذہن دیا ۔
لندن ریجن کے علاقے ہائی وکمب میں کورس بنام”بیٹی کا
کردار“ بذریعہ اسکائپ ہونے جا رہا ہے
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام
یکم جنوری 2021 ء کو لندن ریجن کے علاقے
ہائی وکمب (High Wycombe)میں تین دن پر
مشتمل کورس بنام”بیٹی کا کردار“ بذریعہ اسکائپ ہونے جا رہا ہے اس کورس کا
دورانیہ 1گھنٹہ ہے۔
کورس میں بیٹی کی پروش ،پردے کے فوائد اور زیب
وزینت کے بارے میں سکھایا جائے گا۔
داخلے کے
خواہش مند اسلامی بہنیں اس پر رابطہ فرمائیں:
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام
30 دسمبر 2020 ءاوریکم جنوری 2021ء کو برمنگھم
ریجن والسال (Walsall) میں کورس بنام”بیٹی کا کردار“ ہو گا۔
اس کورس
میں اسلام سے قبل عورتوں کا حال، اسلام میں عورت کا مقام، بیٹی کی پرورش اور بہت
کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
داخلہ کی
خواہش مند اسلامی بہنیں اس ای میل آئی ڈی پر رابطہ فرمائیں: