دعوت اسلامی کے زیر اہتمام دسمبر 2020ء کے پانچویں ہفتے بیلجیم (Belgium )میں بذریعہ اسکائپ دو مقامات انٹورپ( Antwerp)اور برسلز ( Brussel) میں سنتوں بھرےاجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے”قبولیت دعا مع دعا مانگنے کا طریقہ“کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو متفرق روحانی علاج بتائے نیز 100 مرتبہ یا سَمِیعُ کا اجتماعی ورد بھی کروایا گیا۔