دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یورپ کے ملک آسٹریا( Austria) میں بذریعہ اسکائپ دعائے حاجات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”قبولیت دعا مع دعا مانگنے کا طریقہ“کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو متفرق روحانی علاج بتائے نیز 100 مرتبہ یا سَمِیعُ کا اجتماعی ورد کے بعد امتِ مسلمہ کےلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو 4 جنوری 2021ء میں ہونے والے فیضان نماز کورس کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔