دعوت اسلامی کے زیراہتمام 11 تا 17جنوری 2021ء
تک یوکے کے شہر سلاؤ اور واکنگ (Slough
and Woking) میں بذریعہ کال نیکی کی دعوت کا
سلسلہ ہوا جن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی
دعوت پیش کی اور سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے نیز دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا
زہن دیا۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 18جنوری 2021ءکو
لندن ریجن کے علاقے ہنسلو(Hounslow) میں آن لائن مدنی
حلقہ ہوا جس میں 11اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ
دعوت اسلامی نے ”مشورہ کرنے کے فضائل“کےموضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں
شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی
کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے
اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 19جنوری 2021ءکو
لندن ریجن کے علاقے ریڈنگ(Reading) میں آن لائن مدنی
حلقہ ہوا جس میں 11اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ دعوت اسلامی نے”تربیتی حلقہ“ کےموضوع
پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیراہتمام 13تا 17 جنوری2021ء تک یوکے لندن ریجن میں مختلف مقامات ہیرو، سڈبری،
ولزڈن گرین، ٹوٹنگ، ہنسلو، ایسٹ ہیم، ایلفورڈ، والتھم سٹو، ریڈنگ، ووکنگ، سلاؤ، چیشم،
ملٹن کینس، واٹفورڈ، ہائی وکمب، لوٹن(Harrow,
Sudbury, Willesden Green, Tooting,
Hounslow, East Ham, Ilford, Walthamstow, Reading, Woking, Slough, Chesham,
Milton Keynes, Watford, High Wycombe, Luton, Aylesbury)میں آن لائن ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد کیا گیاجن میں کم و بیش 520 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات اسلامی بہنوں نے”بے پردگی کے نقصانات“
کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو بے پردگی کے
نقصانات اور شرعی پردہ کرنے کی ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔
یوکے اسکاٹ لینڈ
ریجن کے مختلف علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیراہتمام 13تا 17 جنوری2021ء تک یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن کے علاقے گلاسگو اور ایڈنبرگ ( Glasgow and Edinburgh)میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 125 نے شرکت
کی۔
مبلغات اسلامی بہنوں نے”بے پردگی کے نقصانات“
کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو بے پردگی کے
نقصانات اور شرعی پردہ کرنے کی ترغیب دلائی نیز دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے
وابستگی کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کے زیراہتمام 13 تا 19 جنوری2021ء
تک یوکے مانچسٹر ریجن کے مختلف علاقوں
مانچسٹر، بولٹن ، روچڈیل ، بری ، اولڈہم ، ایشٹن، وارنگٹن، پریسٹن، برنلے، بلیک
برن، ایکنگٹن (Manchester, Bolton,
Rochdale, Bury, Oldham, Ashton, Warrington, Preston, Burnley, Blackburn,
Accrington )میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقدکئے گئے جن میں 879 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
مبلغات اسلامی بہنوں نے”بے پردگی کے نقصانات“
کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو بے پردگی کے
نقصانات اور شرعی پردہ کرنے کی ترغیب دلائی نیز دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے
وابستگی کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے
برمنگھم ریجن سینٹرل برمنگھم(Central Birmingham) میں ماہانہ مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا ہوا جس میں کم وبیش 40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ دعوت اسلامی نے شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق
آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں
حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
ساؤتھ اور ویسٹ یارکشائر کابینہ کے شہر نیوکاسل
میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیراہتمام گزشتہ
دنوں ساؤتھ اور ویسٹ یارکشائر کابینہ کے
شہر نیوکاسل ( Newcastle)میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 20
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوت اسلامی اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق تفصیل بریف کرتے ہوئے
آسانی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے
طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے
کا ذہن دیا۔
یوکےبرمنگھم ریجن میں ڈونیشن بکس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کی مجلس ڈونیشن بکس کے زیراہتمام 17 جنوری 2021 ءکو یوکےبرمنگھم ریجن میں ڈونیشن بکس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
برمنگھم کی ریجن سطح ڈونیشن بکس اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مالیات کا نظام بہتر کرنے، ڈونیشن بکس بڑھانے، ریکارڈ
درست کرنے کے حوالے سے مختلف نکات دئیے نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں
بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
کینیڈا کے
مختلف شہروں میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے مختلف شہروں مانٹریال ،کیلگری
، برمٹن اور تھورن کلف میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیاگیاجن میں100
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوتِ اسلامی نے ”بے پردگی کے نقصانات اور
غفلت کا انجام“ کے موضوع پر بیانات کئے
اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی
ماحول سے وابستگی کا ذہن دیا نیز اسلامی بہنوں کو پردہ کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام18 جنوری 2021ء کو کینیڈا اور امریکہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کینیڈا کی نگران اسلامی بہن اور
امریکہ کی تمام ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نارتھ امریکہ ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی
بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ماہِ رمضان المبارک کے نکات کے
مدنی پھولوں پر کلام کیا نیز آٹھ دینی کاموں کو بہتر کرنے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
دوسرے
ہفتے کو ہالینڈ میں بذریعہ اسکائپ مقامی
زبان ڈچ میں ون ڈے سیشن کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام جنوری 2021ء کے دوسرے ہفتے کو ہالینڈ( Holland) میں بذریعہ اسکائپ مقامی زبان ڈچ میں ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں روٹرڈیم( Rotterdam)،دین ہاگ ( Den Haag)اور اہمسٹر ڈیم( Amsterdam)کی تقریبًا 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوت اسلامی نے ڈچ زبان میں ”بےپردگی کے نقصانات“ کے موضوع پر بیان کرتے
ہوے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو پردے
کے دینی اور دنیوی فوائد اور بے پردگی کے نقصانات کے بارے میں اہم معلومات فراہم کیں
نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق
آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں
میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔