دعوت اسلامى کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں یوکے ویسٹ یارکشائر کابینہ نگران اسلامی بہن کا اپنی ڈویژن مشاورت اسلامی بہنوں کے ہمراہ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں 5 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے تمام شعبوں کی مشاورت کے بارے میں معلومات حاصل کی اور تقرری مکمل کرنے کا ذہن دیا نیز مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور رسالہ کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے نکات پیش کئے ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  یو کے برمنگھم ریجن کے شہر ڈربی(Derby)میں اصلاح ِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعما ل کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن گلاسگو( Glasgow ) کابینہ میں ون ڈے سیشن بنامA Night Journeyکا انعقاد کیا گیاجس میں 27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسلامی بہنوں کو اس کورس واقعۂ معراج ، معراج کے حوالے سے مفید معلومات، معراج کی حکمتیں اور مشاہدات، اللہ پاک کی طرف سے معراج میں ملنے والے انعامات، رجب المرجب کےفضائل مع عبادات وغیرہ سیکھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے مانچسٹر ریجن کی اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مارچ کے مہینے میں اصلاحِ اعمال اجتماعات منعقد کرنے کا ہدف دیا نیزاس کے ساتھ ساتھ نیک اعمال کیا اپلیکیشن کو عام کرنے کے متعلق گفتگو کی۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام ماہ فروری 2021ء میں یوکے مانچسٹر ریجن میں لگنے والے مدارس اور دیگر دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی درج ذیل ہے:

پورے ریجن میں لگنے والے مدرسۃ المدینہ بالغات کے درجات کی تعداد: 51

مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 331

مدرسات کی تعداد: 49

گھر میں لگنے والے مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد: 5

ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 7

بذریعہ اسکائپ روزانہ لگنے والے درجات کی تعداد: 9

ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 49

اسکائپ مدرسۃ المدینہ بالغات کی مدرسات کی تعداد: 15

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی طالبات کی تعداد: 158

رسالہ نیک اعمال کے ذریعے اپنے اعمال کا جائزہ لینے والی طالبات کی تعداد: 168

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی طالبات کی تعداد: 125

ماہِ فروری 2021 ءمیں 21 طالبات نے مدنی قاعدہ مکمل کیا جبکہ 1 نے قراٰنِ پاک ناظرہ مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 13 مارچ2021ء کو یوکے لنکشائر کابینہ کے ان علاقوں برنلی (Burnley)، بلیکبرن (Blackburn)، پریسٹن (Preston)، نیلسن (Nelson) میں واقعۂ معراج کورس ہوں گے۔

اس کورس میں معراج کی حکمتیں اور مشاہدات اور اللہ پاک کی طرف سے معراج کی رات ملنے والے انعامات کے متعلق معلومات فراہم کی جائے گی۔

اس کورس کا لنک حاصل کرنے کےلئے اس میل آئی ڈی پر رابطہ فرمائیں:

Majlisecourses@gmail.com


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن گلاسگو کابینہ کے شہر گوون ہیل( Govanhill ) میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں 9 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام09 اور 10 مارچ2021ء کو  لندن ریجن کے علاقے ریڈنگ(Reading) اور ہنسلو (Hounslow)میں ون ڈے سیشن بنام”واقعۂ معراج“ کا انعقاد کیا گیا جن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں معراج کی حکمتیں، سواریاں ، مقامات، جنت و دوزخ کا مشاہدہ وغیرہ معلومات فراہم کی گئیں نیز مدنی چینل دیکھنے اور مزید شارٹ کورس میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم ریجن ویسٹ مڈلینڈز کابینہ کے علاقوں سینٹرل برمنگھم ، ساؤتھ برمنگھم ، ایسٹ برمنگھم ، نارتھ برمنگھم ، کوونٹری ڈویژن (Central Birmingham, South Birmingham, East Birmingham, North Birmingham, Coventry division )میں 12 مقامات پر”فیضان زکوة کورس“ کا انعقاد کیا گیاجن میں 372 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں زکوۃ کا بیان ،قراٰن و حدیث کی روشنی میں ،زکوۃ کی حکمت،سونے کی زکوۃ کے علاوہ کرنسی نوٹ کی زکوۃ کیسے نکالی جائے،زکوۃ نکالنے کا طریقہ و غیرہ معلومات فراہم کی گئیں نیز اسلامی بہنوں کو ا پنے صدقات و عطیات دعوت اسلامی کو جمع کروانے کا ذہن دیا گیا۔اس موقع پر اسلامی بہنوں کا کہنا تھا کورس بہت معلوماتی تھا، ہمارے علم میں اضافہ ہوا، بہت فائدہ مند ثابت ہوا۔


 دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن کے علاقے ریڈنگ(Reading) میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں 17اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اورمحفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی تر غیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم ریجن کی نارتھ برمنگھم ڈویژن (North Birmingham division )میں شب معراج کے سلسلے میں اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں کم و بیش 87 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ان اجتماعات میں معراج کے حوالے سے بیانات ہوئےاور رجب المر جب کے فضائل بھی بیان کئے گئے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی گئی۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم ریجن ایسٹ مڈلینڈز (East Midlands)میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کے لئے ”فیضانِ زکوۃ کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 33 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں زکوۃ کا بیان ،قراٰن و حدیث کی روشنی میں ،زکوۃ کی حکمت،سونے کی زکوۃ کے علاوہ کرنسی نوٹ کی زکوۃ کیسے نکالی جائے،زکوۃ نکالنے کا طریقہ و غیرہ معلومات فراہم کی گئیں نیز اسلامی بہنوں کو ا پنے صدقات و عطیات دعوت اسلامی کو جمع کروانے کا ذہن دیا گیا۔