دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام06 اپریل 2021ء
کو آسٹریاکے شہرویانا(Vienna) میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہواجس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ون ڈے سیشن میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔
یورپین یونین
ریجن کے ملک آسٹریا میں”رمضان کیسے گزاریں؟ کورس “کا سلسلہ جاری
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام05 اپریل2021ء سے یورپین یونین ریجن کے ملک آسٹریا(Austria) میں 8 دن پر مشتمل”رمضان کیسے گزاریں؟ کورس “کا سلسلہ جاری ہےجس میں کم و
بیش 12 اسلامی بہنیں شرکت کی سعادت حاصل کر رہی ہیں۔
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو روزہ تراویح و اعتکاف کے ضروری مسائل، نیز
استقبال ماہ رمضان، فیضان لیلۃ القدر کیسے پائیں؟ وغیرہ جیسے اہم مسائل سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام 7 اپریل 2021ء کو یو کے لندن(London) ریجن میں 8 دن پر مشتمل”رمضان کیسے گزاریں؟ کورس “کا
اختتام ہواجس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو روزہ، تراویح و
اعتکاف کے ضروری مسائل نیز استقبال ِماہِ رمضان، فیضان لیلۃ القدر کیسے پائیں؟ وغیرہ
جیسے اہم مسائل سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔
کینیڈا کی مختلف ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 7 اپریل 2021 ء کو کینیڈا کی مختلف ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ
نگران اور کینیڈا کے مختلف ڈویژن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نارتھ امریکہ ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور آٹھ دینی
کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے نئی جگہ پر آسانی کے ساتھ دینی کام کرنے کے مدنی پھول دئیے
نیز زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک کرنے کا ذہن
دیا۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہر مسی ساگا (Mississauga) میں بذریعہ اسکائپ اسلامی بہنوں کےلئے رمضان
المبارک کے رحمت بھرے لمحات کو عبادت میں گزارنے کےلئے اور قلیل مدت میں قراٰن مجید
کو سننے کےلئے ”فیضان تلاوت قراٰن کورس“کا آغاز ہو چکا ہے جس میں کم و بیش
45 اسلامی بہنیں شرکت کرکے قراٰنِ پاک سننے کی سعادت حاصل کررہی ہیں نیز کورس کے مطابق
فقہ اور قراٰن پاک مختصر تفسیر سننے کی سعادت حاصل کررہی ہیں۔
کینیڈا کے دو
مختلف شہروں میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے
دو مختلف شہروں برامپٹن اور تھورن کلف میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 62 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغات دعوت اسلامی نے ”رمضان کی آمد مرحبا“
کے موضوع پر بیانات کئےاور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنی زکوۃ،فطرہ،صدقات وغیرہ دعوت اسلامی کو دینے کی
ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا
میں تمام ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ
اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں کینیڈا کی کابینہ نگران اسلامی بہن نے آٹھ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے
ہوئے آٹھ دینی کاموں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی نیز مدنی عطیات دعوت اسلامی کو دینے اور ہر ڈویژن میں رمضان المبارک کی با برکت گھڑیوں
میں”فیضان قراٰن کورس“ کو شروع کروانے کا ذہن دیا۔
کینیڈا کے شہر
مانٹریال میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے
شہر مانٹریال (Montreal) میں بذریعہ
اسکائپ ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں تقریبا 32 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
مبلغہ ٔدعوت اسلامی نے ”غیبت کی تباکار یاں“
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ہر قسم ظاہری و باطنی گناہوں سے بچنے کی ترغیب دلائی نیز روزانہ
اپنے اعمال کا جائزہ لیتے ہوئے نیک اعمال پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔
کینیڈا کے شہر
تھورن کلف میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے
شہر تھورن کلف میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں کم و بیش 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوت اسلامی نے ”آمد رمضان المبارک “ کے موضوع پر بیان کیااور اجتماعِ پاک
میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کرنے کی ترغیب دلائی نیز دینی کاموں میں شرکت کرنے
کا ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
ریجن تا کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور بہتری ہونے پر
حوصلہ افزائی کی نیزمدنی مذاکرے دیکھنے اور نیچے سطح تک کی ہر ذمہ دار اسلامی بہن کو مدنی مذاکرہ کی پابند بنانے کی ترغیب دلائی ۔
لندن کی شب و
روز ذمہ دار کاشعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 7اپریل 2021ء کو یوکے
لندن شب و روز کی ذمہ دار اسلامی بہن نے یوکے کے لندن ریجن کی شعبہ مدرسۃالمدینہ
بالغات کی اسلامی بہنوں کے ہمراہ بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ کیا۔
لندن ریجن شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبہ شب و روز کے حوالے سے نکات پیش کئےاور مدرسۃالمدینہ
بالغات کی مدنی خبریں کس انداز میں دی جائیں اس پر کلام کیا ۔
دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیر اہتمام
7اپریل 2021ءکو یوکے لندن ریجن کے علاقے
ہنسلو(Hounslow) میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہو اجس میں 5اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی
بہنوں کو بذریعہ کا ل نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔