دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں سویڈن (Sweden) میں کورس بنام”ایثار کے رنگ بڑی عید کےسنگ“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں ماہ ذوالحجۃ الحرام کے فضائل، ذوالحجۃ الحرام کی وجہ تسمیہ، فضیلتِ یوم عرفہ، قربانی کرنے کاتاریخی پس منظر، بچے اور قربانی؟ اور اس کے علاوہ بہت سی اہم معلومات فراہم کی گئیں۔


دعوت اسلامی کےزیراہتمام 14 جولائی2021ء کوآسٹریاکے شہر ویانا (Vienna) میں بذیعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”والدین سے حسن سلوک “ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو والدین سے محبت و حسن سلوک کے فضائل بیان کئے نیز دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں یورپین یونین ریجن کے ملک  آسٹریا کی ڈویژن ویانا(Vienna) میں بذیعہ انٹرنیٹ ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ذیلی تا ڈویژن نگران و شعبہ جات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے تربیت کی اور جن شعبہ جات کی کارکردگیوں میں اضافہ ہوا ن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی حو صلہ افزئی کی نیز ذوالحجہ الحرام کے نکات سمجھائے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یورپین یونین ریجن کی  ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذیعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں اٹلی، ڈنمارک،سویڈن، بیلجیم، آسٹریا، فرانس، ناروے، جرمنی اور ہالینڈ کی کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یورپین یونین ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور نکات برائے دعائے شفا ء اجتماع سمجھائے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام جولائی2021ء کے دوسرے ہفتے  ڈنمارک میں بذریعہ انٹرنیٹ کورس بنام”ایثار کے رنگ بڑی عید کے سنگ “ کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں ذوالحجۃ الحرام کے شروع کے 10 ایام کی اہمیت اور فضائل،ذوالحجہ نام رکھنے کی وجہ،کھانے پینے اور ذکر اللہ کی فضیلت سمیت قربانی کے مسائل بیان کئے گئے۔


فرمانِ امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ملنساری اِفرادی کوشش کی رُوح ہے کے جذبے کے تحت ماہ جون 2021 میں دعوت اسلامی کے شعبہ ازدیادِ حب کے زیر اہتمام یوکے کی لندن، برمنگھم، اسکاٹ لینڈ،مانچسٹرریجنزکی ذمہ داراسلامی بہنوں کی جانب سے39 ایسی اسلامی بہنوں سے رابطہ کیا گیا جو پہلے رابطے میں تھیں مگر کچھ عرصے سے دینی ماحول سے دور تھیں۔

20 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی۔

14 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔

7اسلامی بہنوں نے مدرسۃ المدینہ میں پڑھا/ پڑھوایا۔

5 اسلامی بہنوں نے شارٹ کورس کیا/ کروایا۔

16 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار رسالہ پڑھا ۔

4 اسلامی بہنوں نے نیک اعمال کا رسالہ جمع کروایا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں یوکےکےشہر بلیك كنٹری( Black Country) میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے ذریعے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام جون 2021ء میں یوکے برمنگھم ، لندن ، مانچسٹر ، اسکاٹ لینڈ ، بریڈ فورڈ ( Birmingham, London, Manchester, Scotland, Bradford )میں ملنے والی رپورٹ کے مطابق مختلف کورسز کا انعقاد کیا گیا جن کی تفصیل درجِ ذیل ہیں۔

منعقد ہونے والے کورسز کے نام:فیضانِ ایمانیات کورس، سوشل میڈیا کا استعمال کورس، مسکرانے کے دینی فوائد کورس، اسلامک ہیروز کورس ، فیضان تجوید و نماز کورس ، جنت ودوزخ کیا ہیں؟ کورس،فرنٹ فل لرننگ کورس، بیٹی کا کردار کورس، ایثار کے رنگ بڑی عید کے سنگ کورس۔

منعقد ہونے والے کورسز کے مقامات کی تعداد: 30

کورسز میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 692


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں یوکے لندن میں مختلف مقامات ایسٹ ہام ، ہیرو ، ٹوٹنگ( East Ham, Harrow, Tooting )میں اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 38 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے انٹرنیٹ کے ذریعے سنتوں بھرے بیانات کئےاوراجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال سے متعلق تفصیل بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 16 جولائی2021ء سے یوکے لندن ریجن ویسٹ لندن کابینہ ڈویژن ولڈسن گرین (Willesden Green)میں دو دن پر مشتمل کورس بنام”ایثار کے رنگ بڑی عید کے سنگ“کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس کورس کا دورانیہ ڈیڑھ گھنٹہ ہے۔

اس کورس میں ماہ ذوالحجۃ الحرام کی عبادات، قربانی کے فضائل اورعید کا وظیفہ کے بارے میں بتایا جائے گا۔

داخلہ کی خواہشمند اسلامی بہنیں اپنے علاقے کی ذمہ دار اسلامی بہنوں سے رابطہ فرمائیں۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم(Birmingham)ریجن کی اصلاح اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح کی اصلاح اعمال ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور شعبے میں مزید ترقی و بہتری لانے، زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کی عاملات بنانے اور اسلامی بہنوں کو دینی ماحول سے قریب لانے کے لئے نکات پیش کئے۔مدنی مذاکرہ دیکھنے/سننے کے لئے بھی مزید ترغیب دلائی اوردونوں شعبوں کی ترقی کے لئے نئے اہداف طے کئے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں یوکے کےشہر والسال(Walsall) میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے ذریعے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔