ملک پاکستان میں رواں سال گرمی کا موسم  اپنے جوبَن پر ہے، گرمی کی شدت کی وجہ سے انسانی زندگی کے ساتھ ساتھ جانوروں کو بھی مشکلات در پیش آرہی ہیں۔ گرمی کے اضافے کے سبب پاکستان کے صحرائی علاقوں میں پانی کی قلت ہوچکی ہے اور پیشنگوئی یہ کی جارہی ہے کہ اگر جلد بارش نہ ہوئی تو غذائی قلت بھی پیدا ہوسکتی ہے۔

امت محمدیہ کو اس وقت رب عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں اپنے گناہوں کی معافی مانگنے اور بارش کے لئے گِڑگِڑا کر دعائیں مانگنے کی ضرورت ہے۔

شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے اعلان کے بعد بارانِ رحمت کے لئے رب رحیم عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں استغاثہ پیش کرنے کے لئے 27 مئی 2022ء کو دعوت اسلامی کے تحت چلنے والی مساجد و مدنی مراکز فیضان مدینہ میں نماز جمعہ کے بعد ”دعائے استسقاء“ (یعنی بارش کے لئے دعا) کا اہتمام ہوگا۔

تمام عاشقان رسول بھی اپنی اپنی مساجد میں دعائے استسقاء کا اہتمام فرمائیں اور رب کریم سے بارانِ رحمت کی دعا کریں۔