پچھلے چند دنوں سے آصف بیمار ہیں۔

امیر اہلِ سنت نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے ان سے عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کیں۔ آپ نے انہیں صبر و ہمت سے کام لینے کی ترغیب دلائی ۔بیماری پر صبر کرنے کے فضائل پر مدنی پھول ارشاد فرماتے ہوئے فرمایا کہ مصیبتوں اور پریشانیوں پر اگرچہ دنیا میں بڑی آزمائش ہوتی ہےاور ظاہری طور پر ان کا کوئی فائدہ ہمیں نظر نہیں آتا لیکن ان کے اصل فائدے دنیا سے جانے کے بعد ہی پتا چلیں گے۔مصیبتیں اٹھانے والوں کو ایک بہت بڑا انعام یہ ملے گا کہ وہ گھپ اندھیری قبر جسے دنیا کا کوئی بلب روشن نہیں کرسکتا اِنْ شَآءَ اللہ

میٹھے میٹھےآقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے نور کے صدقے پریشان حالوں کے لئے نور نور ہوکر جگمگااٹھے گی۔امام شعرانی رحمۃ اللہ علیہتنبیہ المغترین“ میں لکھتے ہیں : کسی نے حضرت حسن بن لقوان رحمۃ اللہ علیہ کو انتقال کے بعد خواب میں دیکھ کر پوچھا ، کن لوگوں کی قبر یں زیادہ روشن ہیں؟ فرمایا: ان لوگوں کی جن پر دنیا میں مصیبتیں آتی ہیں۔

سرفراز اور سرخرو مولا مجھ کو توروز آخرت فرما

مشکلوں میں میرے خدا میری ہر قدم پر معاونت فرما

آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ترمذی شریف جلد 5 صفحہ نمبر 311 حدیث نمبر 3535سے حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سنت بیان کرتےہوئے فرمایا کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو جب کوئی بات غمگین کرتی تو آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمیاحیُّ یاقیُّومُ بِرَحمَتِک استَغَیثُ“ پڑھتے۔

امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا آڈیو پیغام سننے کے لئے Watch Video کے بٹن پر کلک کیجئے