دعوت اسلامی کی مجلس مکتوبات وتعویذات عطاریہ کے تحت آرام باغ فرنیچر مارکیٹ کی جامع مسجد میں دعائے صحت اجتماع ہوا جس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو ہر حال میں رب عَزَّوَجَلَّکا شکر بجالانے کی ترغیب دلائی۔اجتماعِ پاک کے اختتام پر تعویذات عطاریہ کا بستہ لگایا گیا جس میں ہاتھوں ہاتھ استخارہ کے ساتھ عاشقانِ رسول کو فی سبیل اللہ تعویذات عطاریہ دئیے گئے۔