دعوت اسلامی کے زیر اہتمام آج رات دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے  اجتماعات کا انعقاد کیا جائیگا جن میں مبلغین دعوت اسلامی اور اراکین شوریٰ سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔ اجتماعات کا آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا جائیگا جبکہ بیان کے بعد ذکر اللہ اور رقت انگیزدعا کا سلسلہ بھی ہوگا۔ بعد نماز مغرب شروع ہونے والے ان اجتماعات کا اختتام نمازِ اشراق و چاشت کی ادائیگی کے ساتھ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق جامع مسجد گلزار حبیب نزد نوازش میرج ہال کالا دیو جہلم میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری ”اعلیٰ حضرت اور نیکی کی دعوت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے جسے مدنی چینل پر براہ راست نشر کیا جائیگا۔

اس کے علاوہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں رکنِ شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری، رضائے مصطفےٰ مسجد کورنگی نمبر4 کراچی میں حاجی محمد امین عطاری، جامع مسجد میمن، میمن نگر 5/Aکراچی میں نگران شعبہ پبلک ریلیشن یوکے حاجی سیّد فضیل رضا عطاری اور مدنی مرکز فیضان مدینہ گلشن طفیل کالونی298 روڈ، گوجرہ میں نگران شعبہ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ محمد ثوبان عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔