ملک پاکستان میں 1440سن ہجری کے ماہ ذوالقعدۃ الحرام کا  آغاز ہوچکا ہے ،حرمت والے مہینے چار ہیں جن میں سے ایک ماہ ذوالقعدۃ الحرام بھی ہے ۔ان مہینوں کا خصوصیت کے ساتھ احترام کرنے ، ان میں گناہوں سے بچنے اور نفل روزے کی فضیلتیں احادیثِ مبارکہ میں بیان کی گئی ہیں، یاد رکھیں کہ قراٰنِ کریم نے ہمیں ان حرمت والے مہینوں میں اپنی جانوں پر ظلم کرنے یعنی گناہ کرنےسے منع فرمایا ہے ، یہ وہ مہینہ ہے جس کاادب زمانہ ٔجاہلیت میں بھی کیا جاتا تھا اور اہلِ عرب اپنی لڑائیاں اور جنگیں اس مہینے کے آتے ہی چھوڑ دیا کرتے تھے اسی وجہ سے اس مہینے کو ”ذوالقعدۃ“ یعنی بیٹھنے والا مہینہ کہا جاتا ہے ، اللہ پاک ہم سب کو بھی اس حرمت والے مہینے کا ادب واحترام کرنے اور اس میں نفل روزے رکھنے کی توفیق عطا فرمائے ۔