مدنی چینل کا بڑا ہی مقبول ، علمی و معلوماتی پروگرام ذہنی آزمائش سیزن 16 مدنی چینل پر شروع ہوچکا ہے جس میں پاکستان کےمختلف شہروں سے منتخب ٹیمیں مدمقابل ہیں۔

اس پروگرام کے ہوسٹ معروف اسلامی اسکالر، مذہبی رہنما، مبلغ اسلام مولانا عبد الحبیب صاحب ہیں جو کہ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن بھی ہیں اور مدنی چینل کے C.E.O بھی ہیں۔

مقابلے کا شیڈول :

اطلاعات کے مطابق ذہنی آزمائش سیزن 16 میں کُل 24 ٹیمیں شامل ہیں ۔

20 اکتوبر 2024بروز اتوار ذہنی آزمائش سیزن 16 کا پہلا مقابلہ حیدرآباد اور پاکپتن کی ٹیموں کے درمیان ہوابالترتیب 21 اکتوبر کو ٹنڈوآدم بامقابلہ بھاولپور،22اکتوبر خانپور بامقابلہ سرگودھا، 23 کو بقیہ پیچھے رہ جانے والی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا،جبکہ27 اکتوبر کو ملتان اور سیالکوٹ کےدرمیان ،28 کو ساہیوال اور نارووال،29 اکتوبرکو پتوکی بامقابلہ چکوال اور 30 اکتوبرکو پھر پیچھے رہ جانے والی ٹیموں کے مابین مقابلہ ہوگا۔

یوں ہی ذہنی آزمائش سیزن 16 کا نواں کوئز مقابلہ 3 نومبر کو اسلام آباد اور ڈیرہ اللہ یار کےدرمیان ، 4 نومبرکو پشاور اور گجرات کی ٹیموں کے مابین مقابلہ،5 نومبر کو جہلم اور اٹک کےدرمیان میدان سجے گا پھر 6 نومبرکو ایک بار پیچھے رہ جانے والی ٹیموں کے درمیان مقابلے ہوں گے۔10 نومبر کو ذہنی آزمائش سیزن 16 میں باغ کشمیر اور لاہور کے درمیان زبردست مقابلہ ہوگا، 11 نومبر کو کراچی ٹیم بی اور کوٹلی کشمیر سے تعلق رکھنے والی ٹیم مدمقابل ہوں گی اور 12 نومبر کو کراچی ٹیم اے اور حافظ آباد کےدرمیان کوئز مقابلہ ہوگا اور پھر ایک بار پیچھے رہ جانے والی ٹیموں کے درمیان 16 نومبر کو چانس دیا جائے گا۔

یوں ایک زبردست علمی معلوماتی پروگرام مدنی چینل کے ناظرین کی دلچسپی کےلئے سیزن 16زور وشور کے ساتھ جاری ہے ۔

اگر آپ ذہنی آزمائش سیزن 16 کے اب تک کے ہوجانے والےتمام مقابلے دیکھنا چاہتے ہیں تو نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے

https://www.youtube.com/@ZehniAzmaishSeason16

(رپورٹ: محمد عمر فیاض مدنی)