24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
آج مہاجر کیمپ نمبر5، کراچی میں ”زکوٰۃ سیمینار“ منعقد
ہونے جارہا ہے، مفتی کفیل عطاری گفتگو فرمائیں
Mon, 15 Mar , 2021
3 years ago
دارالافتاء اہل سنت دعوت اسلامی کے زیر اہتمام آج
بعد نمازعشاء رات 9:30 بجے الصفہ مدرسۃ المدینہ مہاجر کیمپ نمبر5 بلال مسجد،کراچی میں
”زکٰوۃ سیمینار“منعقد ہونے جارہا ہے۔
سیمینار میں دارالافتاء اہل سنت کے مفتی کفیل عطاری زکٰوۃ کے شرعی و فقہی مسائل پر خصوصی گفتگو
فرمائیں گے۔
زکوۃ سیمنار میں جن مسائل پر گفتگو ہونگی ان کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
٭زکوۃ کی شرائط کیا ہیں اور ان کی تفصیل! ٭وہ
کون کون سے مال ہیں جن پر زکٰوۃ نکالی جائے گی؟ ٭مستحق زکٰوۃ کون کون ہیں؟ ٭زکٰوۃ
کی ادائیگی کے اہم مسائل ٭نصاب اور حاجت اصلیہ کسے کہتے ہیں؟ ٭زکوۃ کن 6چیزوں پر
فرض ہے؟ ٭کون کون سے رشتہ دار ہیں جن کو زکوٰۃ دیناجائز ہے؟