دعوتِ اسلامی کا ہفتہ وار اجتماع پیلس شادی ہال پشاور
سے براہِ راست نشر کیا جائے گا
دعوتِ اسلامی کے تحت عاشقانِ رسول کو علمِ دین
سکھانے،تعلیماتِ اسلام کے بارے میں آگاہی
دینےاور انہیں پیارے آقا مکی مدنی مصطفیٰ صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سنتوں
کا عامل بنانے کے لئے ہر جمعرات کو پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
ان اجتماعات کا آغاز تلاوتِ قراٰن سے کیا جاتا
ہے جس کے بعد نعت شریف، منقبت اور بیانات کئے جاتے ہیں جبکہ ذکر اللہ، رقت انگیز دعا اور صلوٰۃ و سلام کا بھی سلسلہ
ہوتا ہے۔آخر میں عاشقانِ رسول کے لئے سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے جاتے ہیں جن میں
انہیں سنتیں وآداب اور دعائیں سکھائی جاتی ہیں۔
آج مؤرخہ 19 دسمبر 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والا ہفتہ وار سنتوں
بھرا اجتماع پشاور، صوبہ خیبرپخونخوا میں قائم عطاء پیلس شادی ہال کبوتر چوک سے
براہِ راست (Live)نشر کیا جائے گا۔
اجتماع کا باقاعدہ آغاز 8:30 بجے تلاوتِ قراٰن و
نعت شریف سے کیا جائے گا جس کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد
الحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان کریں گے۔
اس کے علاوہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ، ایوبیہ
اسٹاپ، ٹنڈو محمد خان میں رکنِ شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری، مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں رکنِ شوریٰ حاجی منصور عطاری، ملن شادی ہال، فوارہ
چوک ایبٹ آباد میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، جامع مسجد عمر ِ
فاروق، چیئرمین کالونی واہ کینٹ میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عقیل عطاری
مدنی، بے جی شادی ہال، حق باہو کالونی بحریہ روڈ میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد
اطہر عطاری اور کلثوم مسجد شاہ فیصل کالونی کراچی میں رکنِ شوریٰ حاجی فضیل
رضا عطاری سنتوں بھرے بیانات کریں گے۔