دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے زیر اہتمام  رکنِ کابینہ پنڈی اسلام آباد زون ذمہ دار اسلامی بھائی نے مختلف علمائے کرام سے ملاقاتیں کیں۔ دورانِ ملاقات انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات(جامعۃالمدینہ، مدرسۃالمدینہ، مکتبۃالمدینہ العربیہ، مکتبۃالمدینہ، المدینۃالعلمیۃ، مدنی چینل و دیگر) اور دیگر مدنی کاموں سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے مدنی مرکز کا دورہ کرنے کی دعوت دی اور انہیں مکتبۃالمدینہ کی شائع کردہ کتب اور ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفے میں پیش کیا۔ اس موقع پر علمائے کرام نے دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کے اعتراف میں مثبت تاثرات دیتے ہوئے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی صحت و سلامتی اور دعوتِ اسلامی کی شب و روز ترقی کے لئے دعائیں کیں۔ جن علمائے کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ ہوا ان کے اسمائے گرامی یہ ہیں:

مولانا قاری محمد اشفاق نقشبندی (مدرس دارلعلوم غوثیہ ) ٭قاری محمد عثمان ( مدرس دارلعلوم ضیائیہ تعلیم القراٰن) ٭مولانا قاری عمران حبیب ضیائی (خطیب جامع مسجد ابو بکر صدیق) ٭قاری محمد وقاص مستالوی (امام جامع مسجد مہریہ نصیریہ) ٭قاری محمد آفتاب احمد( خطیب جامع مسجد غوثیہ مہریہ نصیریہ ) جبکہ ذمہ دار اسلامی بھائی نے ہیڈ راجکاں بہاولپور میں مفتی زبیر نور صاحب سے ملاقات کی اور مجلس کا تعارف پیش کیا۔