علمائے کرام سے
ملاقاتوں میں دعوتِ اسلامی کا تعارف اور
مدنی مراکز کے وزٹ کی دعوت
دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کےتحت ذمہ
دار اسلامی بھائیوں نے مختلف علمائے کرام سے ملاقاتیں کیں۔ دورانِ ملاقات انہیں
دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات(جامعۃالمدینہ،
مدرسۃالمدینہ، مکتبۃالمدینہ العربیہ، مکتبۃالمدینہ، المدینۃالعلمیۃ، مدنی چینل و دیگر)
اور دیگر مدنی کاموں سے متعلق
معلومات فراہم کرتے ہوئے مدنی مرکز کا دورہ کرنے کی دعوت دی اور انہیں مکتبۃالمدینہ
کی شائع کردہ کتب اور ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفے میں پیش کیا۔ اس موقع پر علمائے
کرام نے دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کے اعتراف میں مثبت تاثرات دیتے ہوئے امیرِ
اہلِ سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی صحت و سلامتی اور دعوتِ اسلامی کی شب و روز
ترقی کے لئے دعائیں کیں۔ جن علمائے کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ ہوا ان کے اسمائے
گرامی یہ ہیں:
٭مفتی ضمیر احمد ساجد صاحب ( مہتمم مرکزی دارلعلوم اسلام آباد) ٭مولانا محمد بشیر اعوان صاحب( مہتمم و خطیب نقشبندیہ رضویہ )٭مفتی سراج الدین صاحب ( خطیب جامع مسجد گلزار مدینہ) ٭مولانا قاری خورشید احمد ضیائی صاحب ( امام و مدرس جامع مسجد گلزار مدینہ) ٭ مولانا قاری فضل داد چشتی صاحب ( خطیب جامع مسجد مہریہ) ٭مولانا عبد الغفور ضیائی صاحب ( خطیب جامع مسجد حیدر کرار) ٭مولانا قاری مناز احمد چشتی صاحب (مدرس جامعہ رضویہ نقشبندیہ پنڈی) ٭مولانا محمد فہیم درانی صاحب (سینئر مدرس جامعہ رضویہ مظہرالاسلام فیصل آباد، امام و
خطیب جامع مسجد نورانی فیصل آباد )٭مولانا
ساجد محمود رضوی صاحب( مہتمم
دارالعلوم غوثیہ جھنگ)٭مفتی عثمان
پسروری صاحب (مہتمم جامعہ ہدایت
القراٰن ملتان) ٭مولانا خالد رضوی
صاحب( امام جامع مسجد توکلی فیصل
آباد) ٭شیخ الحدیث مفتی محمد کریم
بخش قادری صاحب (امام و خطیب جامع
مسجد نظامیہ فیصل آباد) ٭مولانا
مفتی محمد عظیم بندیالوی صاحب (مدرس
و مفتی جامعہ نور الہدیٰ فاونڈیشن فیصل آباد )٭مولانا محمد عرفان بندیالوی صاحب (سینئر مدرس جامعہ نور الہدیٰ فاونڈیشن فیصل آباد)