اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے  تحت ماہِ نومبر 2025ء میں اسپیشل پرسنز (Deaf and Blind) پر مشتمل قافلہ 3 دن کے لئے دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جہلم پنجاب پہنچا جس میں نگران ِتحصیل جہلم عبدالرحمٰن عطاری اور ڈویژن ذمہ دار راولپنڈی عبدالقیوم عطاری نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اسپیشل پرسنز کی تربیت کے لئے مبلغِ دعوتِ اسلامی نے قافلے کے دوران اشاروں کی زبان میں سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے جس میں اسپیشل پرسنز کو فرض علوم کے بارے میں بتاتے ہوئے انہیں وضو، غسل اور طہارت کے مسائل سکھائے گئے۔

بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے وہاں موجود اسپیشل پرسنز سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور ہر ماہ 3 دن کے قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: عبدالقیوم عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی ڈویژن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)