فیضانِ مدینہ کراچی میں ثنا خوانوں کے لئے ”خصوصی
مدنی مذاکرے“ کا انعقاد
لوگوں کے دلوں میں عشقِ مصطفیٰ پیدا کرنے اور
انہیں سچا پکا عاشقِ رسول بنانے والی عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کرچی میں نعت خواں اسلامی بھائیوں کے لئے ”خصوصی
مدنی مذاکرے“ کا انعقاد کیاگیا جس میں کراچی کے مشہور و معروف ثنا خوانوں نے بالمشافہ جبکہ فیصل آباد کے نعت خوانوں نےرکنِ
شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کے ہمراہ مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ فیصل آباد سے بذریعہ مدنی چینل کثیر
تعداد میں شرکت کی۔
تلاوت
و نعت سے مدنی مذاکرے کا آغاز کرنے کے
بعد شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ
دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقانِ رسول کو اپنے قیمتی ملفوظات سے نوازتے ہوئے اُن کی دینی، تنظیمی
اور اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
بعدازاں امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ
نے نعت خواں اسلامی بھائیوں کی جانب سے
کئے گئے سوالات کے علم و حکمت بھرپور جوابات ارشاد فرمائے ۔آخر میں تمام نعت خواں
اسلامی بھائیوں نے امیرِ اہلِ سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے ملاقات
کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)