پچھلے دنوں ایس پی انویسٹی گیشن کوئٹہ محمود نوتیزئی کی اپنے وفد کے ہمراہ دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سبی میں آمد ہوئی جہاں صوبائی ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان محمد وقار عطاری  نے انہیں خوش آمدید کہا۔

معلومات کے مطابق صوبائی ذمہ نے ایس پی محمود نوتیزئی کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سمیت وہاں قائم مرکزی جامعۃ المدینہ بوائز کے بارے میں بریفنگ دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

صوبائی ذمہ دار نے ایس پی محمود نوتیزئی کو دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں ملک و قوم کی سلامتی اور شہدائے پولیس کے لئے خصوصی دعا کروائی گئی۔

اس وزٹ کے دوران پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے سپرنٹنڈنٹ میر مالک داد ابڑو، رسول بخش کلہواڑ، اللہ ڈنہ رند چشتی اور جامعۃ المدینہ بوائزکے ناظم و مدرسین بھی موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)