دعوتِ اسلامی کی جانب سے شبِ برأت کی مناسبت سے
آج رات دنیا بھر میں اجتماعات منعقد ہوں
گے
آج 13 جنوری کی رات شبِ برأت کی رات ہے۔ یہ رات
بڑی مقدس ہے اور خوب عبادت کی رات ہے۔ ا س مناسبت سے دعوتِ اسلامی کی جانب سے دنیا
بھر میں اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔ مرکزی اجتماع دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہوگا جس میں
شیخِ طریقت، امیر اہل سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اور ان کے
جانشین حضرت مولانا حاجی عبید رضا عطاری خصوصی طور پرشرکت فرمائیں گے۔
اجتماع تین نشستوں پر مشتمل ہوگا۔ پہلی نشست عصر کی نماز کے بعد شروع ہوگی جس میں
نفل اعتکاف کرتےہوئے عاشقانِ رسول مناجاتِ افطار میں شرکت کریں گے اور شیخِ طریقت،
امیر اہل سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے ہمراہ اپنے رب کے حضور گڑگڑاتے ہوئے دعائیں
التجائیں کریں۔
دوسری نشست مغرب کی نمازکے فورا ً ہوگی جس میں 6
نوافل، سورۂ یٰسین شریف کی تلاوت اور دعائے نصفِ شعبان کا سلسلہ ہوگا۔ اس نشست کے
اختتام پر موجود تمام ہی عاشقانِ رسول کے لئے رات کے کھانے کے لئے لنگر کا وسیع
اہتمام ہوگا ۔ بعد ازاں تمام عاشقانِ رسول
باجماعت عشاء کی نماز ادا کریں گے۔
بعد نماز عشاء اجتماع کی تیسری نشست شروع ہوگی
جس میں تلاو ت و نعت کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔ بیان
کے بعد شیخِ طریقت، امیر اہل سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ مدنی مذاکرہ
فرمائیں گے اور عاشقانِ رسول و کالرز کی
جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات
ارشاد فرمائیں گے۔
مدنی مذاکرے کے اختتام پر مقدس رات کی برکتوں کو
سمیٹنے کے لئے اجتماعی ذکر ہوگا اور رقت انگیز دعا پر اِس تیسری نشست کا اختتام ہوجائے گا۔ تیسری
نشست کے اختتام پر صلوۃ التسبیح بھی ادا کی جائے گی جبکہ تمام عاشقانِ رسو ل کوتیسری
نشست کے بعد بھی لنگر پیش کیا جائےگا۔
واضح رہے کہ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پاکستان کے تمام شہروں اور دنیا
بھر کے مختلف ممالک میں بیشتر مقامات پر
عاشقانِ رسول کے لئے مساجد میں چھ نوافل
پڑھنے کا اہتمام ہوگا جبکہ فیضانِ مدینہ کراچی سے مدنی چینل پر لائیو ٹیلی کاسٹ
ہونے والے اجتماعِ شبِ برأت کی تیسری نشست میں بھی عاشقانِ رسول مختلف علاقوں کے
گراؤنڈ اور شادی ہالز میں جمع ہوکر شرکت کریں گے۔