آج رات جشنِ معراجِ مصطفیٰ کے سلسلے میں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں عظیم
الشان محفل ہوگی
دنیا
بھر میں 27 رجب المرجب کو عاشقانِ رسول امام الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے عظیم الشان معجزے ” معراج النبی“ کی یاد
مناتے اور خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔ اس موقع پر دنیابھر کی بیشتر مساجد میں محافلِ نعت منعقد ہوتی ہیں
جہاں نبی پاک ﷺ کے چاہنے والے نعتیں
پڑھتے، بیانات سنتے اور نیاز کا اہتمام کرتے ہیں۔
اسی
مناسبت سے عاشقانِ رسول کی عالمگیر تحریک
دعوتِ اسلامی کی جانب سے بھی آج 27 رجب
المرجب کی رات عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں عظیم الشان محفلِ نعت منعقد ہوگی ۔محفل کا آغاز تلاوت
و نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوگا جبکہ بانیِ
دعوتِ اسلامی، امیرِ اہل ِ سنت حضرت علامہ مولانا محمدالیا س عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ محفل میں خصوصی شرکت فرماتے ہوئے عاشقانِ رسول کو اپنے قیمتی ملفوظات بھی عطا فرمائیں گے۔ (نوٹ:
امیر اہلِ سنت بیرونِ ملک سے کراچی پاکستان تشریف لاچکے ہیں )
اس
موقع پر مکمل قصیدۂ معراج بھی پڑھا جائے گا جبکہ نعت خوان حضرات ”شاہ دولہا بنا آج کی رات ہے“جیسے
اشعار و کلام پڑھ کر شرکاکے عشقِ رسول میں
اضافہ کریں گے۔
واضح
رہے کہ یہ پوری محفلِ نعت مدنی چینل پر براہِ راست نشربھی کی جائے گی، جو عاشقانِ
رسول عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ آسکتے ہو وہ ضرور تشریف لائیں بصورتِ دیگر
مدنی چینل جوائن کرکے آج کی رات کی برکتیں
حاصل کریں۔