عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد کے تحت پنجاب پاکستان کے شہر میانوالی میں قائم جامعۃالمدینہ بوائز میں ایک تربیتی سیشن ہوا جس میں طلبۂ کرام اور اساتذۂ کرام نے شرکت کی۔

اس سیشن میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ”امامت کی اہمیت و فضیلت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو امامت کے چند ضروری احکام کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے طلبۂ کرام اور اساتذۂ کرام کو امامت کرنے اور امامت ٹیسٹ دینےکا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد عابد عطاری مدنی،معاون رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)