ٹرانسلیشن
ڈیپارٹمنٹ (دعوت
اسلامی)
کے تحت 16 اگست 2023ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد
کیا گیا جس میں شعبے کے تمام ٹرانسلیٹرز نے شرکت کی۔
پروفیسر
عبد الماجد عطاری نے ” How
to improve the Quality of translation“ پر گفتگو کرتے
ہوئے کہا کہ ٹرانسلیٹ کرتےوقت ہمیں یہ خیال رکھنا ضروری ہے کہ ہمارا ترجمہ لینگویج
اور شرعی اعتبار سے درست ہو اور ترجمہ نگاری کے لئے باصلاحیت اور اہل افراد کا
انتخاب کیا جائے۔پروفیسر صاحب نے مزید کہا کہ ترجمہ کرتے وقت ہمیں پورے انہماک،
شوق و لگن کے ساتھ اس ذمہ داری کو نبھانا ہے۔ انہوں نے ٹرانسلیٹر کی رہنمائی کرتے
ہوئے کہا کہ لفظ کا لفظ سے نہیں بلکہ مفہوم کامفہوم سے ترجمہ کریں، ترجمہ شروع
کرنے سے پہلے پورے مضمون کو ایک بار غور سے پڑھ لیں اور ٹرانسلیٹ کرتے وقت اس بات
کا خیال رکھا جائے کہ جس ملک کے لئے ٹرانسلیٹ کیا جارہا ہے ان کے قوانین کو بھی مد
نظر رکھیں۔