سندھ بالائی علاقوں سے آنے والے سیلابی ریلے اور بارشوں کے باعث دریائے سندھ کے تینوں بیراجوں پر تیزی سے پانی کی سطح بلند ہونے لگی ہے، گڈو بیراج پر آئندہ چند روز میں نچلے درجے کی سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے، ایک رپورٹ کے مطابق گڈو بیراج پر رواں سال کا ریکارڈ پانی 2لاکھ کیوسک سے زائد جبکہ سکھر بیراج پر ایک لاکھ کیوسک سے زائد پانی موجود ہےجس میں مزید اضافہ ہورہا ہے اور کوٹری بیراج کے لئے بھی رواں سال کا ریکارڈ پانی چھوڑا جارہا ہے اور کوٹری بیراج سے بھی رواں سال پہلی بار پانی کا اخراج شروع ہوگیا ہے۔