28 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پریشان حال
مسلمانوں کی خیرخواہی کا جذبہ لئے
ہوئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے
تحت جوہر ٹاؤن لاہور کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبے کے لاہور ڈویژن ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
یعفور رضا عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے دکھیاری امت کی
خیرخواہی کرنے کا ذہن دیا اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ
لینے کی ترغیب دلائی۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)