4 ستمبر 2024ء سے ربیع الاول کی 13 ویں رات
تک مدنی مذاکروں کا سلسلہ ہوگا
ماہِ ربیع الاول کی آمد ہونے والی ہے، عشاقِ
مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ماہِ میلاد کا استقبال کرنے کو منتظر ہیں اور ہر سال کی
طرح اس سال بھی ماہِ میلاد کی آمد کی خوشی میں استقبالِ ربیع الاول اجتماعات منعقد کئے جارہے ہیں۔
لوگوں کو ماہِ ربیع الاول کی اہمیت و فضیلت بتانے، سیرتِ رسولِ عربی صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّمسے آگاہ کرنے، میلادِ
مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے واقعات بتانے اور ڈھیروں ڈھیر علمِ دین کا فیضان لوگوں
کے دلوں میں ڈالنے کے لئے، عشق مصطفیٰ صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا جام
پلانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 4 ستمبر 2024ء سے مدنی
مذاکروں کا سلسلہ جاری ہو جائے گا۔
الحمد للہ مدنی مذاکروں کا آغاز 4 ستمبر 2024ء بروز بدھ سے ماہِ
ربیع الاول کی 13 ویں رات تک روزانہ تقریباً 09:00 بجے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شروع ہو جائے گاجس میں عاشقِ رسول، امیرِ اہلِ
سنت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ حاضرین اور ناظرین کی جانب سے ہونے والے سوالات کے علم
و حکمت بھرے جوابات ارشاد فرمانے کے ساتھ ساتھ میلاد مصطفیٰ منانے کا طریقہ بھی
بتائیں گے۔