21 رجب المرجب, 1446 ہجری
ضلع اٹک، پنجاب کی تحصیل پنڈی گھیب میں 19 جنوری
2025ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت نابینا افراد سمیت دیگر اسپیشل
پرسنز کے درمیان علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ڈیپارٹمنٹ
کے صوبائی ذمہ دار کامران عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار مولانا محمد فیضان عطاری مدنی سمیت
دیگر ذمہ دا ران نے شرکت کی۔
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےعلاقائی دورہ
برائے نیکی کی دعوت میں مختلف شعبوں سے
وابستہ نابینا افراداور اُن کے سرپرستوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں مدرسۃ المدینہ
و جامعۃ المدینہ (برائے نابینا افراد) کا تعارف کروایا۔