پسرور، تھیلیسیمیا کے بچوں کے لئے دعوت اسلامی
کی جانب سے بلڈ کیمپ ، سول ہسپتال میں لگایا گیا
امت کی خیر خواہی اور مخلوق خدا کی کی تکلیف و
بیماری پر مدد و ہمدردی کرنے کے جذبے سے
سرشار عاشقان رسول نے پچھلے دنوں پسرور میں
تھیلیسیمیا کے بچوں کے لئے دعوت اسلامی کی جانب سے بلڈ کیمپ ، سول ہسپتال میں لگایا
جس میں 145 خون کے بیگ دیئے گئے ۔
بلڈ کیمپ میں ڈی پی او سیالکوٹ ذیشان رضا ، ڈی ایس
پی ملک عامر ، صدر با نیاز باجوہ ، سیکریٹری بار رانا شاہد ، ایم ایس سول ہسپتال
جنید ، سرجن ولید اور پسرور سرکل کے چھ تھانوں کے ایس ایچ او ز نے وزٹ کیا اور اس
نیکی کے کام میں اپنا حصہ ملاتے ہوئے خون دیا ۔
اس موقع پر سندس فاؤنڈیشن کے بانی حاجی سرفراز
بھی موجود تھے انہوں نے ڈی پی سیالکوٹ کو دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں کے
بارے میں بریف کیا اور تھیلیسیمیا کے بچوں کے لئے دعوت اسلامی کے کام کو خوب
سراہا۔(رپورٹ: شعبہ ایف جی آر ایف، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )