امتِ مسلمہ کی اصلاح کا جذبہ رکھنے والی عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی  لوگوں کو گناہوں سے بچانے، انہیں پنج وقتہ نمازی بنانے اور نیکیاں کرنے کا ذہن دینے کے لئے وقتاً فوقتاً سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کرتی رہتی ہے۔

اسی سلسلے میں آج مورخہ 24 اکتوبر 2024ء کوپاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین اور مبلغینِ دعوتِ اسلامی بیانات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا (KPK)میں قائم پنیالہ شریف اسٹیڈیم سے براہِ راست مدنی چینل پر ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا جائے گا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری سنتوں بھرا بیان کریں گے۔

اس کے علاوہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، سیکٹر 15 نزد 13 نمبر بس اسٹاپ اورنگی ٹاؤن کراچی کی جامع مسجد سبحانی میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، پنجاب کلب کھارادر کراچی کی جامع مسجد مدینہ میں رکنِ شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری، شاہ پور صدر، ضلع سرگودھا کی جامع مسجد نور میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی، سخی حسن چورنگی کراچی کی جامع مسجد بہزاد لکھنوی میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی، پارک روڈ حافظ آباد کے حنیف محمد کرکٹ اسٹیڈیم میں رکنِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔

تمام عاشقانِ رسول اپنے اپنے شہروں میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرکے اپنے دین و آخرت سنواریں اور علمِ دین کا خزانہ حاصل کریں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)