مسلمانوں کا قبلہ ٔاول بیت المقدس اور اس وطن کے باسی اس وقت سخت کرب و آزمائش میں مبتلا ہیں جن پر آئے دن طرح طرح کے ظلم ڈھائے جارہے ہیں ۔ اس مقدس سرزمین پر اب تک بزرگ، بچے اور مرد و خواتین سمیت ہزاروں شہید ہوچکے ہیں جبکہ لاکھوں جانیں زخمی اور بے یارو مدد گار ہیں۔

مصیبت کی اس گھڑی میں عالم اسلام کی عالمگیر تحریک دعوت ِاسلامی بھی ان کے درمیان فلاح و امداد کا کام کررہی ہے، جہاں دنیا بھر سے فرزندانِ اسلام اُن مظلوم فلسطینیوں کے لئے دعائیں کررہے ہیں وہیں مسلمانوں سے ہمدردی رکھنی والی عظیم شخصیت شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا ایک ویڈیو کلپ بھی اِس وقت سوشل میڈیا پر بڑی تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں وہ بارگاہِ ربُّ العزت میں غزہ و فلسطین والوں کے لئےاپنے رب عزو جلّ سے دعائیں اور ان کی غیبی امداد کے لئے اللہ پاک کے حضور التجائیں کرتے نظر آرہے ہیں۔

اس ویڈیو کلپ کو لاکھوں لوگوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے شیئر کیا ہے اور آمین کہتے ہوئے فلسطینی بھائیوں بہنوں کے لئے اپنے نیک جذبات کا اظہار کیا ہے۔

دعائے امیر اہلسنت

یا اللہ پاک! پیارے حبیب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا صدقہ قبلۂ اول کی حفاظت فرما اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی غیب سے مدد فرما۔

یا اللہ پاک! یہ ظلم و اِستمداد کی آندھیاں بند ہوجا ئیں ،مظلوم مسلمان سُکھ کا سانس لیں،

اے اللہ پاک! جو شہید ہوئےغریق رحمت ہوں، بے حساب بخشے جائیں، اُن کے سوگواروں کو صبر جمیل ملے، جو زخمی ہیں وہ رُوبصحت ہوں، در در کی ٹھوکروں سے بچ جائیں، جن کے مکانات منہدم ہوگئے، اے اللہ پاک ان کو ان کا نعم البدل ملے، اعلیٰ مکان ملے، یااللہ پاک!!!رحمت کی نظر!!! رحمت کی نظر!!! رحمت کی نظر !!!

مولائے کریم! پیارے حبیب کا واسطہ ، اے اللہ پاک! صحابہ و اہل بیت کا واسطہ ، ہر نبی کا واسطہ، تیرے ہر ولی کا واسطہ! فلسطین کےمظلوم مسلمانوں کی غیب سے امداد فرما ۔ اٰمین بجاہِ خاتَم النبیّن صلی اللہ علیہ واٰلہٖ و سلم