22
اگست2023 ء بروز منگل بعد نماز ظہرشعبہ امامت کورس پاکستان کےتحت آن لائن احکامِ
امامت کورس منعقد ہوا جس میں امامت کورس
کرنے والے طلبۂ کرام و اساتذۂ کرام نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی۔
دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے کورس میں
شریک اسلامی بھائیوں کو امامت کے شرعی اور
اہم مسائل کے متعلق تربیت کی۔
امامت کی
ذمہ داریاں بہتر انداز میں پوری کرنے نیز شرعی تقاضوں کو پورا کرنے کے حوالے سےاسلامی
بھائیوں کی ذہن سازی کی۔مزید رکنِ شوریٰ نے کورس میں شامل اساتذہ ٔکرام و
طلبہ عظام کو دعوتِ اسلامی کے تحت بطور
امام مقرر ہوکر اپنی مساجد میں12دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنےکی
ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد
عابد عطاری مدنی، معاون رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )