شہیدانِ دعوتِ اسلامی حاجی اُحد رضا عطاری اور محمد سجاد رضا عطاری کے لئے باغ گل بیگم، نیو مزنگ، لاہور میں قائم اُن کی رہائش گاہ پر ایصالِ ثوب اجتماع کا اہتمام کیا گیاجس میں مرحومین کے عزیز و اقاریب اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اجتماع کے آغاز میں تلاوتِ قراٰن کی گئی اور نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پڑھی گئی جس کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حاضرین کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اجتماع کے بعد ایصالِ ثواب و فاتحہ خوانی کا سلسلہ ہوا اور رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے اختتام ی دعا کروائی۔(رپورٹ: محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)