دعوتِ اسلامی کی  مجلس تجہیزوتکفین کے تحت یکم فروری2020ء بروز ہفتہ نیو کراچی کی مسجد میں قافلے کے اسلامی بھائیوں اور مدرسۃ المدینہ کے ناظمین میں مدنی حلقہ لگایا گیا۔ اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے غُسلِ میت کی فضیلت بیان کرتے ہوئے تجہیزوتکفین کا عملی طریقہ سکھایا نیز اس اہم مدنی کام کی ضرورت کا احساس کرتے ہوئے غُسلِ میت سیکھنے کی ترغیب دلائی۔