دعوتِ اسلامی کے تحت رحمان سٹی، قاضی احمد روڈ
نواب شاہ سندھ میں موجود علی پیلس میں
نواب شاہ اور سانگھڑ ڈسٹرکٹ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام ڈسٹرکٹ
ذمہ داران، تحصیل و ٹاؤن نگران ، یوسی نگران، مدرسۃ المدینہ بوائز جز وقتی اور مدرسۃ المدینہ بالغان کے مدرسین و ناظمین،
جامعۃ المدینہ کے ناظمین و اساتذۂ کرام اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کے
لئے رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے
سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بھائیوں سے مختلف شعبہ جات کی اجمالی کارکردگی کا
جائزہ لیا۔
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے
ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا اور اُن
کے سوالات کے جوابات دیئے۔
آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی اور اُن
کے سروں پر عمامہ شریف باندھا جبکہ اسلامی
بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری
نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)