امیر اہل سنت کی ولادت ساری انسانیت کے لئے باعثِ سعادت و برکت ہے، مفتی
ناصر جاوید سیالوی صاحب
مجلس رابطہ بالعلماء کے شہر ذمہ دار نزاکت عطاری
نے 16 مئی 2020ء کو مفتی ناصر جاوید سیالوی صاحب (مدرس دارالعلوم گلزار حبیب اور
خطیب جامعہ عثمانیہ مسجد میرپور کشمیر) سے ان کے مدرسے دارالعلوم گلزار حبیب جاکر
ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی و بانیِ دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا۔
اس موقع پر مفتی ناصر جاوید سیالوی صاحب نے مدنی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے نیک بندوں کی ولادت امت مسلمہ کے لئے اللہ کی نعمتوں سے سے ایک نعمت ہے۔ یقیناً امیر
اہلِ سنت کی ولادت بھی مخلوقِ خدا کے لئے اللہ کی نعمتوں میں سے ایک
نعمت ہے۔ مفتی صاحب کا مزید کہنا تھا کہ
امیر اہل سنت کی ذات سے ملت اسلامیہ کو روحانی، مادی جتنا فیض ملا ہے امت مسلمہ میں بہت کم ہی ایسے لوگ ہیں کہ جن کی ذات سے انسانیت کو اس قدر فیض ملا ہے۔ ہزاروں لوگوں
کو امیر اہل سنت سے وابستگی کے باعث اللہ و رسول کی محبت اور معرفت نصیب ہوئی
ہے۔