9فروری 2021ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ اوراق مقدسہ کے رکن محمد رضا عطاری نے گجرانوالہ کے زون ذمہ دار محمد آفتاب عطاری کے ہمراہ ناروال کابینہ میں دعوت اسلامی کے مختلف اداروں کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے نگران کابینہ محمد شرافت عطاری سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات ناروال میں شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔

بعد ازاں رکن مجلس نے ناروال کابینہ قلعہ احمد آباد میں موجود قرآن محل کا وزٹ کیا اور وہاں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے مزدوراسلامی بھائیوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد وارث عطاری، شعبہ اوراق مقدسہ)