اے عاشقانِ رسول  ایمان والوں پر سب سے پہلا فرض نماز ہے اور دن رات میں پانچ وقت کی نماز ہر عاقل وبالغ مسلمان مرد وعورت پر فرض ہے ۔یہ بھی یاد رہے شریعت مطہرہ نے نماز کی جو شرائط مقرر کی ہیں ان میں ایک شرط وقت بھی ہے ۔فی زمانہ تو ہمارے لئے بہت آسانی ہے کہ لاؤڈ اسپیکر پر اذان ہوتی ہے اور ہمیں نماز کے وقت کا پتہ لگ جاتا ہےلیکن زمانۂ ماضی میں جب اذان لاؤڈ اسپیکر پر نہیں ہوتی تھی تب مسلمان سورج ، چاند اور ستاروں کو دیکھ کر نماز کے وقت کا اندازہ کرلیا کرتے تھے ۔ فی زمانہ دینی تعلیمات سے دوری کے باعث جہاں اور بہت سے دینی معاملات سے مسلمان نا واقف ہیں وہیں نمازوں کے اوقات سے بھی ایک بہت بڑی تعداد غافل ہے ۔دعوتِ اسلامی نے جہاں دیگر شعبہ جات میں دنیا بھر کے عاشقان رسول کی راہنمائی کے لئے انقلابی اقدام اٹھائے وہیں نمازوں کے اوقات کی درست راہنمائی کے لئے ایک شعبہ بنام مجلسِ توقیت“ کا قیام عمل میں لایا اور اس مجلس کے تحت علمِ توقیت کے ماہرین نے دنیا بھر کے عاشقان رسول کے لئے نمازوں کےاحتیاطی اوقات پر مشتمل ایک ایسا نظامُ الاوقات تیار کیا جو کم وبیش کراچی والوں کے لئے26سال تک نافذُ العَمل ہے اور لطف کی بات یہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کی مجلس توقیت نے دنیا بھر کے کم وبیش 27لاکھ مقامات کے سحر وافطار اور نمازوں کے احتیاطی اوقات مرتب کئے ہیں ۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوت ِاسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ نے اس نظام الاوقات کو شائع کرنے کی سعادت حاصل کی اور دعوت ِاسلامی کی ویب سائٹ https://www.dawateislami.net/پر بھی پریئر ٹائمنگ کے نام سے یہ سوفٹ ویئر اپنی بہاریں لٹا رہا ہے نیز دعوتِ اسلامی کی مجلس آئی ٹی کی جانب سے اس نظام الاوقات کی موبائل ایپلی کیشن بھی پلے اسٹور پر موجود ہے ۔