7 رجب المرجب, 1446 ہجری
نابینا اسلامی بھائیوں کا سنّتوں بھرا اجتماع
5 years ago
دعوت اسلامی کی
مجلسِ خصوصی اسلامی بھائی کے تحت مدنی مرکزفیضانِ مدینہ گوجرانوالہ میں نابینا
اسلامی بھائیوں کا مدنی حلقہ ہوا جس میں نگرانِ کابینہ، نگرانِ مجلسِ پاکستان اور
ریجن ذمّہ داران نے شرکت کی۔ نگرانِ کابینہ اور نگرانِ مجلسِ خصوصی اسلامی بھائی نے
شرکا کو مدنی پھول دئیے اور انہیں دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں شرکت کی دعوت دی۔
اسی طرح مجلس خصوصی اسلامی بھائی کے تحت مدنی مرکزفیضانِ
مدینہ جوہر ٹاؤن مرکز الاولیاءلاہور میں بھی مدنی حلقہ ہوا جس میں زون ذمّہ داران
اور دیگر عاشقانِ رسول نےشرکت کی۔ زون ذمّہ دار نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا
کو مدنی پھول دئیے۔