امیر اہلِ سنت
ایک متقی،پرہیزگار ، نیک، صالح ، دین کے سچے دردمند اور متبعِ سنت شخصیت ہیں، مفتی ابراہیم قادری صاحب
مجلس رابطہ بالعلماء سکھر زون کےذ مہ دار غلام مجتبیٰ مدنی نے 16 مئی 2020ء کو مفتی محمد
ابراہیم قادری صاحب (مہتمم جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر) سے ان کے جامعہ غوثیہ رضویہ
سکھر جاکر ملاقات کی اور انہیں دعوتِ
اسلامی و بانیِ دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا۔
اس موقع پر مفتی محمد ابراہیم قادری صاحب نے مدنی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اہل سنت
کے ان شیوخ میں سے ہیں جنہوں نے ایک طویل عرصے سے دینی جدو جہد کی اور ان کے نتیجے
میں اللہ پاک نے انہیں بے پناہ کامیابیاں
عطا فرمائیں۔ مفتی صاحب نے مزید کہا کہ الیاس قادری صاحب ایک متقی،پرہیزگار ، نیک
صالح شخص، دین کے سچے دردمند اور متبعِ
سنت شخصیت ہیں اور ان کے اتباع شریعت کے جذبے سے متاثر ہوکر لاکھوں لوگوں کی زندگیاں بدلی ہیں۔ مفتی صاحب نے کہا
کہ حضرت صاحب کے بہت سے ایسے نمایاں
کام ہیں جن کو ایک نشست میں بیان کرنا شاید مشکل ہوجائے۔ دیگر کاموں کے ساتھ ساتھ
انہوں نے علم کی بہت خدمت کی ہے، پاکستان کے ایسے صوبے اور علاقے جہاں صدیوں کی اہل سنت کے دینی ادارے موجود
نہیں تھے وہاں علمی ادارے قائم کئے۔