رپورٹ: استاذ التوقیت مولانا وسیم احمد عطاری
مدنی(نگران شعبہ فلکیات، دعوت اسلامی)
اللہ پاک کی شان ہے کہ استوائی ممالک (Equatorial Countries)میں دن رات ہمیشہ
برابر رہتے ہیں یعنی12 گھنٹہ کا دن اور 12 گھنٹہ کی رات،پھر پاک وہند وغیرہ جیسے
ممالک میں موسم سرما (Winter Season)میں دن چھوٹا ہوکر تقریباً 10 گھنٹہ کا رہ جاتا
ہے جبکہ موسم گرما (Summer Season)میں دن بڑھ کر تقریباً
14 گھنٹے تک پہنچتا ہے۔
سب جانتے ہیں کہ قطبِ شمالی و جنوبی (North
& South Poles)پر پورے 6 ماہ
کا دن اور 6 ماہ کی رات ہوتی ہے لیکن قطبِ
شمالی (North Pole)کے قریب ہزاروں کی
آبادی پر مشتمل ایسے کئی ٹاونز (Towns) بھی موجود ہیں
جہاں موسمِ گرما میں کئی ماہ کا دن اور موسمِ سرما میں کئی ماہ کی رات رہتی ہے،کیونکہ
سورج خطِّ استواء (Equator)سے 6 ماہ جانبِ شمال (North) اور 6 ماہ جانبِ
جنوب (South)رہتا ہے۔لہٰذا جن مقامات كا عرضِ بلد (Latitude) 67.4 ڈگری سے زائد ہو تو وہاں مسلسل راتوں (Continuous Nights) اور جن مقامات کا عرض بلد (Latitude) 65.73ڈگری سے زائد ہو تو وہاں مسلسل دنوں (Continuous Days) کا معاملہ ہوتا
ہے۔یہ مقامات ناروے،گرین لینڈ،روس ، امریکا ، کینیڈا اور انٹارکٹیکا جیسے ممالک میں
واقع ہیں۔
آئیے ! چند
ایسے مقامات کا جائزہ لیتے ہیں:
1) ناروے کا علاقہ لونگیئر بین(Longyearbyen , Norway) :
اس کا عرض 78:13N ہے
۔یہاں کی آبادی 2 ہزار 144 ( 2, 144)افراد پر مشتمل ہے
۔یہاں موسمِ سرما میں سورج 26 اکتوبر کو غروب ہوکر 15 فروری کو طلوع ہوتا ہے یعنی
112 دن تک وہاں رات ہی رات رہتی ہے ۔اسی طرح موسم گرما میں129 دن تک دن ہی دن رہتا
ہے۔سبحان
اللہ العظیم!
2) گرین لینڈکا علاقہ اپرنویک (Upernavik, Greenland):
اس کا عرض 72:47Nہے ۔یہاں
کی آبادی1 ہزار 166 ( 1, 166) افراد پر مشتمل ہے ۔یہاں موسمِ سرما میں سورج
12نومبر کو غروب ہو کر 28 جنوری کو طلوع ہوتا ہے یعنی 77 دن تک وہاں رات ہی رات
رہتی ہے ۔اسی طرح موسم گرما میں94دن تک دن ہی دن رہتا ہے۔سبحان اللہ العظیم!
3) روس کا علاقہ کھتنگا (Khatanga
, Russia):
اس کا عرض71:58Nہے ۔یہاں
کی آبادی 3 ہزار 450 ( 3, 450) افراد پر مشتمل
ہے ۔یہاں موسمِ سرما میں سورج16نومبر کو غروب ہو کر 25 جنوری کو طلوع ہوتا ہے یعنی 70 دن تک وہاں رات ہی رات
رہتی ہے اسی طرح موسمِ گرما میں89دن تک دن ہی دن رہتا ہے۔سبحان اللہ العظیم!
4)روس کا ایک اور علاقہ ٹکسی (Tiksi , Russia):
اس کا عرض 71:39N ہے
۔یہاں کی آبادی 5 ہزار 63 ( 5, 063)افراد پر مشتمل ہے
۔یہاں موسمِ سرما میں سورج 17 نومبر کو غروب ہوکر 24 جنوری کو طلوع ہوتا ہے یعنی
68 دن تک وہاں رات ہی رات رہتی ہے اسی طرح موسم گرما میں87دن تک دن ہی دن رہتا ہے۔سبحان اللہ العظیم!
5)امریکا کی ریاست الاسکاکا علاقہ اوتکیاگوک (Utqiagvik, Alaska , USA):
اس کا عرض 71:18N ہے
۔یہاں کی آبادی 4 ہزار 212 ( 4, 212)افراد پر مشتمل ہے
۔یہاں موسمِ سرما میں سورج 18 نومبر کو غروب ہوکر 22 جنوری کو طلوع ہوتا ہے یعنی
65 دن تک وہاں رات ہی رات رہتی ہے ۔اسی طرح موسم گرما میں84 دن تک دن ہی دن رہتا
ہے۔سبحان
اللہ العظیم!
6)ناروے کا ایک اورعلاقہ ہیمر فیسٹ (Hammerfest , Norway):
Dawateislami