ربیع الاول کا مہینہ جاری وساری ہے۔ دنیا بھر میں جشن عید میلاد النبی صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے سلسلے میں محفل میلاد منعقد کی جارہی ہے اور جلوس میلاد کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

اسی سلسلے 24 اکتوبر 2021ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام برمنگھم یوکے میں جلوس میلاد کا انعقاد کیا گیا۔

عاشقان مصطفٰے نے مرحبا یا مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا نعرہ لگاتے ہوئے پُرجوش انداز میں جلوس میلاد میں شریک ہوئے۔


سائمن فوسٹر (پولیس اینڈ کرائم کمشنر برائے ویسٹ مدلینڈز) اور وسیم علی (اسسٹنٹ پولیس اینڈ کرائم کمشنر) نے مدنی مرکز فیضان مدینہ اسٹچفورڈ برمنگھم کا دورہ کیا۔ عہدیداران کو ایک پریزنٹیشن کے ذریعے دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کام، شعبہ جات کا تعارف اور ان کاموں کے ذریعے کمیونٹی پر پڑنے والے مثبت اثرات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

پچھلے کئی مہینوں کے دوران دعوت اسلامی کے پلیٹ فارم سے ہر عمر کے ہزاروں لوگوں میں آنے والی مثبت تبدیلیاں مثلاً تیز رفتاری، منشیات، کاؤنٹی لائنز، غنڈہ گردی، چاقو اٹھانے کے نتائج اور موسمیاتی تبدیلی سے مہمانوں کو آگاہ کیا گیا۔

ویسٹ مڈلینڈز پولیس اینڈ کرائم کمشنرسائمن فوسٹر نے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا اور تمام کاوشوں کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔


21 اکتوبر 2021ء کو بعد نماز عشاء دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ سرگودھا میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”اخلاق مصطفٰے کی جھلکیاں“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔

اس بیان کو مدنی چینل پر بھی براہ راست نشر کیا گیا۔


لاہورکےعلاقے سلامت پورہ واہگہ ٹاؤن کابینہ شمالی زون میں آل ڈیف برادرز لاہور کے زیر ِاہتمام ڈیف صدر محمد عابد عطاری  کے گھر پر اسپیشل پرسنز کےلئے اجتماع ِمیلاد ہوا جس میں اسپیشل پرسنز نے شرکت کی ۔

اس اجتماع ِ پاک میں مبلغِ دعوتِ اسلامی و رکن ِریجن لاہور اسپیشل پرسنز محمد علی عطاری نے اشاروں کی زبان میں’’ کمالات مصطفی ﷺ اورنماز کی پابندی ‘‘کےموضوع پرسنتوں بھرابیان کیا۔

اس دوران رکنِ زون عبدالوارث عطاری اور رکنِ کابینہ محمد اشرف عطاری سمیت دیگر ذمہ دران بھی موجودتھے۔(رپورٹ: محمدسمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کےزیرِاہتمام ڈسٹرکٹ ملیر جیل میں سنتوں بھرےاجتماع کاانعقادکیاگیا جس میں DSP، SP ڈسٹرکٹ ملیر جیل ارشد حسین شاہ اورDIG جیل خانہ جات سندھ ناصر خان سمیت دیگرعاشقانِ رسول نےشرکت کی۔

اس موقع پر رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےاسلامی بھائیوں کی دینی اور اخلاقی اعتبارسے تربیت ورہنمائی کی۔

اس کےعلاوہ رکنِ شوریٰ نےدعوتِ اسلامی کےہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(محمد ابرار عطاری کراچی ریجن ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون شعبہ تعلیم کےذمہ داراسلامی بھائیوں کامدنی مشورہ ہواجس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی محمدعلی عطاری نےذمہ داران کی تربیت کی۔

رکنِ شوریٰ نےشعبےکےدینی کاموں کےحوالے سےگفتگو کرتے ہوئےمزید بہتری کےلئےمدنی پھول دیئےجس پرذمہ داراسلامی بھائیوں نےاچھی اچھی نیتوں کا اظہارکیا۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نے شعبے کی ترقی کے لئےذمہ داران کونئےاہداف بھی دیئے۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےتاجران کےزیرِاہتمام الرحیم ٹیکسٹائل کمپنی میں اجتماعِ میلادکاانعقادکیاگیاجس میں فیکٹری مالکان، ورکر زاوراسٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

کراچی ریجن ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے تاجران حمزہ علی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےعاشقانِ رسول کی دینی اوراخلاقی اعتبار سےتربیت کی۔

اس کےعلاوہ ریجن ذمہ دارنےشرکائےاجتماع کوفیضانِ نمازکورس اورمدنی قافلےمیں سفرکرنےکےحوالےسےذہن سازی کی جس پر وہاں موجود اسلامی بھائیوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔(رپورٹ: حمزہ علی عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےتاجران کےزیرِاہتمام جشن عیدمیلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں منڈیا ایکسپورٹ 2 کمپنی میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد ہوا۔

اس دوران شعبہ رابطہ برائے تاجران کراچی ریجن کے ذمہ دار حمزہ علی عطاری نےسنتوں بھرا بیان کرتےہوئےدعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی سرگرمیوں کےبارےمیں بتایا۔

اس اجتماعِ پاک میں فیکٹری مالکان سمیت ورکرزاور اسٹاف نےکثیرتعدادمیں شرکت کی۔بعدازاں شرکائےاجتماع نے نماز کورس میں داخلہ لینے اور مدنی قافلے میں سفرکرنے کی نیتیں بھی کیں۔(رپورٹ: حمزہ علی عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ روحانی علاج کےتحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بھکر میں مدنی مشورےکااہتمام ہواجس میں بھکر کابینہ سے  آنے والے شعبہ روحانی علاج کے ذمہ داران نےشرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد عامر عطاری نےذمہ داراسلامی بھائیوں سے گفتگوکرتےہوئےشعبے کی ترقی کےحوالےسےاہم نکات پرمشاورت کی۔

اس کےعلاوہ ذمہ داران کودعوتِ اسلامی کے12دینی کاموں میں شمولیت اختیارکرنے کاذہن دیاگیاجس پرانہوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری دفتر ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ برائےوکلاءدعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جیکب آباد سندھ میں محفلِ میلادکا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسولﷺنےشرکت کی۔

نگرانِ شعبہ نےسنتوں بھرابیان کرتے ہوئےدعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کوبیان کیاجس پروہاں موجوداسلامی بھائیوں نےدعوتِ اسلامی کی کاوشوں کوسراہا۔(رپورٹ: عبد الواحد عطاری شعبہ رابطہ برائے وکلاء ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 21 اکتوبر2021ء کو نیا آباد نزد علی ہوٹل آفس ذمہ دار اسلامی بہن کے گھر ایصالِ ثواب کے سلسلے میں اجتماع ذکر و نعت کاانعقادہو اجس میں گھر کی خواتین سمیت دیگرمقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ’’ والدین کے حقوق‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔

٭دوسری طرف 21 اکتوبر 2021ء کو لیاری کابینہ ڈویژن موسیٰ لین میں ماہانہ ڈویژن دینی حلقے کاانعقاد ہو ا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر مبلغہ دعوت اسلامی نے امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کےدینی کام کرنےکے انداز بتاتےہوئے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینےکاذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوت اسلامی کے تحت شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز   کراچی میں ملک بھر کی ناظمات کا 11اکتوبرتا 13اکتوبر تک رہائشی ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 60ناظمات اور 25ایڈمن اسٹاف (اراکین مجلس،زون ناظمات، آفس ذمہ دار اور مجلس ذمہ دار)اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس سیشن میں نظامت کی اہمیت، احساسِ ذمہ داری ،کمیونیکیشن skills، مائیکروسافٹ ویئر کے استعمال کاطریقہ بتایانیزتعلیمی حوالے سے نظام میں مضبوطی لانےاور دیگر مختلف اہم موضوعات پر تربیت کی گئی۔

اس کے علاوہ سیشن میں اراکینِ شوریٰ کی جانب سے بھی بذریعہ آڈیو لنک وقت دیا گیا جس میں انہوں نے اصلاحی بیانات کئےنیزاس موقع پر صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے بھی سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنے قیمتی وقت سے نوازا اور انہیں دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

ٹریننگ ورکشاپ کے اختتام پر ناظمات اسلامی بہنوں کے درمیان shieldsاور appreciation letters تقسیم کرنے کا سلسلہ بھی رہا۔ مزید اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مجلس کی جانب سے مختلف تحائف بھی ناظمات اسلامی بہنوں کو پیش کئے گئے۔

٭دوسری جانب دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کے تحت 14اور15اکتوبر2021 ء کو کراچی میں پاکستان سطح کے مدنی مشورےکاانعقاد ہو اجس میں ملک بھر کے تمام ریجنز کی اراکین مجلس اور زون ناظمات اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان ذمہ داراسلامی بہن نےاس مدنی مشورے میں فیضان آن لائن اکیڈمی لینگویچ ڈیپارٹمنٹ کی اہمیت اور اس میں مزید اضافے کے حوالےسے نکات بتائےنیز نئے سال کےلئے اہداف بھی دئیے۔بعدازاں مختلف اہم امور اور تنظیمی و تعلیمی نظام میں مضبوطی لانےکے حوالے سے اہم پوائنٹس زیرِ بحث رہے۔