دعوتِ اسلامی کے  دینی کاموں سے اپڈیٹ رہنے کے حوالے سے12 جنوری2023ء کو شعبہ مدنی کورسز کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ مدنی کورسز کے معلمین نے شرکت کی۔

رکنِ شعبہ محمد اویس رضا عطاری نے دعوتِ اسلامی کے تنظیم کاموں سے اپڈیٹ رہنے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور انہیں مدنی مرکز سے جاری ہونے والے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے مدنی مشورے والے پمفلٹ کا مطالعہ کرنے کا ذہن دیا۔

ساتھ ساتھ شرکا کو ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔ (رپورٹ : محمد احمد سیالوی عطاری مدنی ،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


 (1) حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضورِ اقدس صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا کہ آج رات میں نے دیکھا کہ میرے پاس دوشخص آئے اور مجھے زمین مقدس (بیت المقدس) میں لے گئے پھر ہم چلے یہاں تک کہ خون کے دریا پر پہنچے، یہاں ایک شخص کنارہ پر کھڑا ہے جس کے سامنے پتھر پڑے ہوئے ہیں اور ایک شخص بیچ دریا میں ہے، یہ کنارہ کی طرف بڑھا اور نکلنا چاہتا تھا کہ کنارے والے شخص نے ایک پتھر ایسے زور سے اُس کے منہ میں مارا کہ جہاں تھا وہیں پہنچا دیا پھر جتنی بار وہ نکلنا چاہتا ہے کنارہ والا منہ میں پتھر مارکر وہیں لوٹا دیتا ہے۔ میں نے اپنے ساتھیوں سے پوچھا، یہ کون شخص ہے؟ کہا، یہ شخص جو نہر میں ہے، سود خور ہے۔(بہار شریعت ،2/ 767)(2) حضرت عبداللہ بن حنظلہ غسیل الملائکہ رضی اللہُ عنہما سے راوی، کہ رسولُ اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: سود کا ایک درہم جس کو جان کر کوئی کھائے، وہ چھتیس مرتبہ زنا سے بھی سخت ہے۔(بہار شریعت، 2/ 768)

(3) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسولُ اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: سود کا گناہ ستر حصہ ہے ان میں سب سے کم درجہ یہ ہے کہ کوئی شخص اپنی ماں سے زنا کرے۔ (بہار شریعت، 2/ 768) (4) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسولُ اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا شبِ معراج میرا گزر ایک قوم پر ہوا جس کے پیٹ گھر کی طرح بڑے بڑے ہیں ان پیٹوں میں سانپ ہیں جو باہر سے دکھائی دیتے ہیں میں نے پوچھا: اے جبریل یہ کون لوگ ہیں، انہوں نے کہا: یہ سود خور ہیں۔ (بہار شریعت، 2/ 768)(5) حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسولُ اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا:(سود سے بظاہر) اگرچہ مال زیادہ ہو، مگر نتیجہ یہ ہے کہ مال کم ہوگا۔ (بہار شریعت ،2/ 768)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں معلمین کا سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہواجس میں رکنِ شعبہ قاری محمد ندیم عطاری نے فرض علوم کورس کروانے کے تعلق سے اسلامی بھائیوں کو اہم مدنی پھول دیئے۔ (رپورٹ : مولانا محمد احمد سیالوی عطاری مدنی ،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


9 جنوری 2023ء  کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ مدنی کورسز کی جانب سے سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں کورسز کروانے والے ٹرینر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

اس موقع پر نگرانِ مدنی چینل مولانا اسد عطاری مدنی نے ’’حُسنِ گفتگو‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بھائیوں کو اچھی گفتگو کرنے کے متعلق نکات بتاتے نیز ان کو اپناتے ہوئے کورسز کروانے کا ذہن دیا جس پر شرکا نے ملنے والے نکات پر عمل کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ : ابوالحسان عمرفاروق عطاری مدنی ،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


سود حرام قطعی ہے اسے حلال جاننے والا کافر ہے۔ قراٰن و حدیث میں اس کے متعلق وعیدیں بیان ہوئی ہے(1) ۔ حضرت جابر (رضی اللہ عنہ ) سے روایت ہے کہ حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے سود کھانے والے، کھلانے والے ،سود لکھنے والے اور اس کی گواہی دینے والے پر لعنت فرمائی اور فرمایا کہ یہ سب گناہ میں برابر ہیں۔ (مسلم ،کتاب المساقات والمزارعہ باب لعن اکل الربا و موکلہ ،ص 862، حدیث :106 ) (2) حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا :سود کا گناہ 70 درجے ہے ۔اس میں سب چھوٹا یہ ہے کہ ادمی اپنی ماں سے زنا کرے ۔ (مستدرک ،کتاب البیو ع ان اربی الرباالرجل المسلم، 2/338 ،حدیث :2306)

(3) حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: سود کا ایک درہم جو آدمی کو ملتا ہے اس کے36 بار زنا کرنے سے زیادہ بُرا ہے۔(شعب الایمان، الثامن والثلاثون من شعب الایمان، 4 / 395، حدیث: 5523)(4) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہُ عنہ سے روایت ہے کہ رسولُ اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: شبِ معراج میرا گزر ایک قوم پر ہوا جس کے پیٹ گھر کی طرح (بڑے بڑے) ہیں ، ان پیٹوں میں سانپ ہیں جو باہر سے دکھائی دیتے ہیں۔ میں نے پوچھا، اے جبرئیل یہ کون لوگ ہیں ؟ اُنہوں نے کہا، یہ سود خور ہیں۔(سنن ابن ماجہ ،کتاب التجارات،باب التغلیظ في الربا،3/72،حدیث: 2273)

الله پاک ہمیں سود کھانے اور سودی کاروں بار بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمین بجاہ النبی الامین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

نوٹ: سود کے بارے مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے مکتبہ المدینہ کا رسالہ (سود اور اس کا علاج ) کا مطالعہ فرمائیں ۔ 


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے عالمی   مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ مدنی کورسز کے معلمین میں ٹریننگ سیشن ہوا جس میں رکنِ شوری ٰحاجی فضیل رضا عطاری نے’’ باطنی بیماریوں ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں72 نیک اعمال رسالے سے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ کرنے کی ترغیب دلائی نیز عاشقانِ رسول کے ہمراہ مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن بھی دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ : حسان عمر عطاری مدنی ،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  مدنی کورسز کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی کورسز ایپ استعمال کرنے کے حوالے سے ٹریننگ سیشن کا اہتمام کیا گیا جس میں شعبہ مدنی کورسز کے ٹرینرز نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق رکنِ شعبہ محمد احمد عطاری مدنی نےمدنی کورسز ایپ کو استعمال کرنے کا طریقہ سکھاتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو کورسز کرنے کے حوالے سے تربیتی نکات بتائے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔(رپورٹ : ابوالحسان عمرفاروق مدنی ،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


اللہ پاک نے سود کو حرام فرمایا ہے اور یہ بہت سخت گناہِ کبیرہ اور جہنم میں لے جانے والا عمل ہے۔ چنانچہ قراٰن مجید میں اللہ پاک نے ارشاد فرمایا : یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ ذَرُوْا مَا بَقِیَ مِنَ الرِّبٰۤوا اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ(۲۷۸)فَاِنْ لَّمْ تَفْعَلُوْا فَاْذَنُوْا بِحَرْبٍ مِّنَ اللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖۚ-وَ اِنْ تُبْتُمْ فَلَكُمْ رُءُوْسُ اَمْوَالِكُمْۚ-لَا تَظْلِمُوْنَ وَ لَا تُظْلَمُوْنَ(۲۷۹) ترجمۂ کنزالعرفان: اے ایمان والو! اگر تم ایمان والے ہو تو اللہ سے ڈرو اور جو سود باقی رہ گیا ہے اسے چھوڑ دو۔ پھر اگر تم ایسا نہیں کرو گے تو اللہ اور اللہ کے رسول کی طرف سے لڑائی کا یقین کرلو اور اگر تم توبہ کرو تو تمہارے لئے اپنا اصل مال لینا جائز ہے۔ نہ تم کسی کو نقصان پہنچاؤ اور نہ تمہیں نقصان ہو۔(پ3،البقرۃ: 278،279)اسی طرح ایک دوسری آیت میں یہ بھی ارشاد فرمایا گیا : اَلَّذِیْنَ یَاْكُلُوْنَ الرِّبٰوا لَا یَقُوْمُوْنَ اِلَّا كَمَا یَقُوْمُ الَّذِیْ یَتَخَبَّطُهُ الشَّیْطٰنُ مِنَ الْمَسِّؕ-ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ قَالُوْۤا اِنَّمَا الْبَیْعُ مِثْلُ الرِّبٰواۘ- ترجمۂ کنز الایمان:وہ جو سُود کھاتے ہیں قیامت کے دن نہ کھڑے ہوں گے مگر جیسے کھڑا ہوتا ہے وہ جسے آسیب نے چھو کر مخبوط بنا دیاہویہ اس لیے کہ انہوں نے کہا بیع بھی تو سُود ہی کے مانند ہے ۔(پ3،البقرة : 275)

اسی طرح حدیثوں میں سود کی حرمت اور ممانعت بیان کی گئی ہے چنانچہ ( 1) رسولِ اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے مہلک کبیرہ گناہوں کا بیان فرماتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ سود کھانا بھی کبیرہ گناہ ہیں۔ (صحیح مسلم کتاب الایمان باب الکبائرو اکبرھا،ص60،حدیث 89)(2) حضرت جابر رضی اللہُ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے سود کھانے والے اور کھلانے والے اور سود لکھنے والے اور سود کے دونوں گواہوں پر لعنت فرمائی ہے اور یہ فرمایا یہ سب گناہ میں برابر ہے ۔(صحیح مسلم کتاب المساقاۃ باب لعن أکل الربو . ... الخ ، ص862،حدیث 1598)

(3) حضرت ابوہریرہ رضی اللہُ عنہ سے روایت ہے کہ رسولُ اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا کہ شبِ معراج میں ایک ایسی قوم کے پاس سے گزرا، جن کے پیٹ کمروں کی طرح(بڑے بڑے) تھے، جن میں سانپ پیٹوں کے باہر سے دیکھے جا رہے تھے، میں نے جبرائیل علیہ السّلام سے پوچھا: یہ کون لوگ ہیں؟ انہوں نے عرض کی: یہ سود خور ہیں۔ (سنن ابن ماجہ،کتاب التجارات،باب التغلیظ فی الربا،3/71، حدیث: 2273)(4) حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہُ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا : سود کا ایک درہم جان بوجھ کر کھانا 36 مرتبہ زنا کرنے سے بھی زیادہ سخت اور بڑا گناہ ہیں ۔(المسند للامام احمد بن حنبل حدیث عبداللہ بن حنظلۃ، 8/223،حدیث 22016)

ایک اور حدیث شریف میں ہے( 5) حضرت ابوہریرہ رضی اللہُ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا کہ رسولُ اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا کہ میں ضرور تم پر ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ کوئی ایسا باقی نہ رہے گا جو سودخور نہ ہو اور اگر سود نہ کھائے گا تو سود کا دھواں ہی اسے پہنچے گا۔(سنن ابی داوُد، کتاب البیوع، باب فی اجتناب الشبھات، 3/330،حدیث :3331) حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہُ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا بیشک سود اگرچہ کتنا ہی زیادہ ہو مگر اس کا انجام مال کی کمی ہے ۔(مشکوۃ المصابیح، کتاب البیوع، باب الربا، الفصل الثالث،2/524، حدیث:2827)سود کی حرمت و یقینی ہے جو سود کو حلال بتائے یا حلال جانے وہ کافر ہے اور وہ ہمیشہ جہنم میں رہے گا کیونکہ ہر حرام قطعی کا حلال جاننے والا کافر ہے۔


دعوتِ اسلامی  کی جانب سے 13 جنوری 2023ء کو نارتھ ناظم آباد میں قائم جامعۃُ المدینہ بوائز فیضانِ عطار سخی حسن میں کفن دفن کورس کا سلسلہ ہوا جس میں جامعۃُ المدینہ فیضانِ عطار کے طالبِ علموں نے شرکت کی۔

ایسٹ ڈسٹرکٹ شعبہ کفن دفن ذمہ دار عزیر عطاری نے طلبہ ٔ کرام کو غسلِ میت دینے کی فضیلت اور نمازِ جنازہ پڑھنے کی اہمیت بیان کرتے ہوئے انہیں غسلِ میت دینے اور کفن کاٹنے/ پہنانے کے بارے میں معلومات فراہم کیں نیز تدفین کرنے کے حوالے سے بھی چند ضروری مسائل بتائے ۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


تِجَارَت میں پائی جانے والی برائیوں میں سے سود (Interest) ایسی خبیث بُرائی ہے جس نے ہمیشہ مَعِیْشت (Economy) کو تباہ و برباد ہی کیا ہے ، قراٰن و حدیث میں اس کی مَذمَّت کو انتہائی شِدّت سے بیان کیا گیا ہے یہاں تک کہ سُود خوروں کو اللہ پاک اور اس کے رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے اعلانِ جنگ کی وعید بھی سنائی گئی ہے ۔

سود کی مذمت پر پانچ فرامین مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم:۔(1)حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہُ عنہ سے روایت ہے، حضور سیدُ المرسلین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے سود کھانے والے، کھلانے والے، سود لکھنے والے اور اس کی گواہی دینے والے پر لعنت فرمائی اور فرمایا کہ یہ سب اس گناہ میں برابر ہیں۔(مسلم، ص 862، حدیث:106(1599)(2)حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: سود کا ایک درہم جو آدمی کو ملتا ہے اس کے36 بار زنا کرنے سے زیادہ بُرا ہے۔(شعب الایمان، الثامن والثلاثون من شعب الایمان، 4 / 395، حدیث: 5523)

(3)حضرت ابو ہریرہ رضی اللہُ عنہ سے روایت ہے، رسولُ اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا :معراج کی رات میرا گزر ایک ایسی قوم پر ہوا جن کے پیٹ گھروں کی مانند بڑے تھے اور ان میں سانپ تھے جو باہر سے نظر آ رہے تھے، میں نے حضرت جبرئیل علیہ السّلام سے ان لوگوں کے بارے میں دریافت فرمایا تو انہوں نے عرض کی: یہ وہ لوگ ہیں جو سود کھاتے تھے۔ (ابن ماجہ، کتاب التجارات، باب التغلیظ فی الربا، 3 / 71، حدیث: 2273)

(4) حضرت سیدُنا عوف بن مالک رضی اللہُ عنہ سے مروی ہے کہ شہنشاہِ مدینہ ، صاحبِ معطر پسینہ ، باعثِ نُزولِ سکینہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا : قیامت کے دن سود خور کو اس حال میں اٹھایا جائے گا کہ وہ دیوانہ و مخبوط الحواس ہو گا۔ (المعجم الکبیر ،18/60، حدیث:110)یعنی سود خور قبروں سے اٹھ کر حشر کی طرف ایسے گرتے پڑتے جائیں گے جیسے کسی پر شیطان سوار ہو کر اسے دیوانہ کر دے۔ جس سے وہ یکساں نہ چل سکیں گے۔ اس لئے کہ جب لوگ قبروں سے اٹھائے جائیں گے اور محشر کی طرف چلیں گے تو سب یہاں تک کہ کفار بھی درست چل پڑیں گے مگر سود خور کو چلنا پھرنا مشکل ہو گا اور یہی سود خور کی پہچان ہو گی۔(5) حضرت سیدُنا عبدُاللہ بن مسعود رضی اللہُ عنہ سے راویت ہے کہ محسنِ کائنات ، فخر موجودات صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نےفرمایا: سُود سے (بظاہر) اگرچہ مال زیادہ ہو ، مگر نتیجہ یہ ہے کہ مال کم ہوگا۔ (مسند امام احمد، مسند عبد اللہ بن مسعود، 2/50، حدیث: 3754)

اللہ پاک ہمیں سود جیسے گناہ سے بچائے۔ اٰمین بجاہ النبی الامین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم


دینی تعلیمات عام کرنے والے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی  کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 14 جنوری 2023ء کو پشاور سٹی میں قائم جامعۃُ المدینہ پشاورمیں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں طلبہ ٔکرام نے شرکت کی۔

نگرانِ شعبہ سید عمیر ہاشمی نے جامعۃُ المدینہ کے طلبہ کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کروایا اور ان کو ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ملکر دینی کام کرنے کا ذہن دیا نیز ترغیب کے لئے نیکی کی دعوت پر مشتمل کچھ اشارےبھی سکھائے۔بیان کے بعد جامعۃ ُ المدینہ کے ناظم صاحب کے ساتھ نشست ہوئی جس میں دینی کاموں میں طلبہ کو شرکت کرنے کی ترغیب دلانے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان سطح کے ذمہ دار خالد محمود عطاری اور پشاور ڈویژن ذمہ دار ہدایتُ اللہ خان عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ : ہدایتُ اللہ خان عطاری پشاور ڈویژن ذمہ دار ،اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 13 جنوری 2023ء کو دریا خان بھکر میں قائم اسپیشل ایجوکیشن اسکول میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا اہتمام کیا گیا ۔

صوبائی ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ محمد وقاص عطاری نے طلبہ کو وضو کے فرائض اور وضو کا طریقہ سکھانے کے ساتھ پانچ نمازوں کے نام یاد کروائے نیز درودِ پاک پڑھنے کی فضیلت بتاتے ہوئے انہیں اساتذہ اور والدین کے ادب و احترام کرنے نیز روزانہ قرآنِ پاک کی تلاوت کرنے کا ذہن دیا جس پر طلبہ نے ان نیک اعمال پر عمل کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔

٭سیکھنے سکھانے کےحلقے کے بعد صوبائی ذمہ دار نے اسکول کے پرنسپل اور دیگراسٹاف سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز کا تعارف پیش کیا۔مزیداسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بنائی گئی ایپلیکیشن اور یوٹیوب چینل کے ذریعے کی جانے والی دینی کاوششوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی ۔

اس کے ساتھ ساتھ طلبہ میں روزانہ مدرسۃُالمدینہ بالغان شروع کروانے کی ترغیب دلائی،اس پرنسپل صاحب نے ہاتھوں ہاتھ اپنے اسٹاف کو مدرسۃُ المدینہ بالغان شروع کرنے کا حکم نامہ جاری کیا۔(رپورٹ : محمد رضوان مدنی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس ذمہ دار، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)