زکوۃ کورس!

شعبہ دارالافتاء اہلِ سنت (دعوتِ اسلامی) کی جانب سے 5 مارچ 2023ء کو ڈسٹرکٹ میرپورخاص کے شہر میرپورخاص میں زکوۃ کورس کاسلسلہ ہوا جس میں ڈویژن نگران حافظ زین عطاری، ڈسٹرکٹ نگران افتخار احمدعطاری، ڈویژن سطح کے ذمہ داران ، کاروباری حضرات ، ڈاکٹر اور وکلاسمیت دیگر شخصیات کی شرکت ہوئی۔

دورانِ کورس دارالافتاء اہلِ سنت کے مفتی محمد نوید عطاری مدنی نے زکٰوۃ کے شرعی و فقہی مسائل پر خصوصی گفتگو فرمائی۔

زکوۃ کورس میں جن مسائل پر گفتگو ہوئی ان کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

٭زکوۃ کی شرائط کیا ہیں اور ان کی تفصیل! ٭وہ کون کون سے مال ہیں جن پر زکٰوۃ نکالی جائے گی؟ ٭مستحق زکٰوۃ کون کون ہیں؟ ٭زکٰوۃ کی ادائیگی کے اہم مسائل ٭نصاب اور حاجت اصلیہ کسے کہتے ہیں؟ ٭زکوۃ کن 6چیزوں پر فرض ہے؟ ٭کون کون سے رشتہ دار ہیں جن کو زکوٰۃ دیناجائز ہےا ور ساتھ ہی زکٰوۃ کی ادائیگی کے اہم مسائل بیان کئے۔آخر میں تاجروں کے سوالوں کے تسلی بخش جوابات بھی دئیے۔(رپورٹ: فرحان عطاری ڈویژن ذمہ دار ڈونیشن بکس مجلس، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)