17 رجب المرجب, 1446 ہجری
مبلغ دعوت
اسلامی مولانا محمد احمد رضا عطاری کی رہائش گاہ پر اجتماع میلاد کا اہتمام
Sun, 3 Jan , 2021
4 years ago
1 جنوری 2021 بروز جمعۃ المبارک بعد از نماز
عشاء مبلغ دعوت اسلامی مولانا محمد احمد رضا عطاری کی رہائش گاہ پر اجتماع میلاد کا اہتمام ہوا جس میں مبلغ دعوت
اسلامی حاجی نصر عطاری، ڈویژن نگران آصف عطاری، قاری بلال عطاری، چوہدری مہر رشید
احمد، مہر فاروق احمد اور سیاسی و سماجی شخصیات سمیت
کثیر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
اجتماع میلاد میں رکن لاہور جنوبی زون مدرستہ
المدینہ بالغان مولانا محمد شعیب رضا عطاری المدنی نے شان مصطفیٰ کے موضوع پر اور مبلغ
دعوت اسلامی مولانا اشفاق احمد رضوی نے عشق رسول کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے
حاضرین کو دعوتِ اسلامی سے وابستہ ہونے اور
مدنی چینل دیکھنے کے حوالے سے بھر پور ترغیب دلائی۔(رپورٹ:
ابوحاشر محمد احمدرضاعطاری)