عازمینِ حج (2025ء) کے اعزاز میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 27 اپریل 2025ء بمطابق 29 شوال المکرم 1446ھ کی شب عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ”محفلِ مدینہ“ کا انعقاد کیا گیا۔

اس”محفلِ مدینہ“ میں امیرِ اہلِ سنت بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی بیرونِ ملک سے بذریعہ انٹرنیٹ خصوصی شرکت ہوئی جبکہ خلیفۂ امیرِ اہلِ سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی اور مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین سمیت دیگر عاشقانِ رسول بھی موجود تھے۔

محفل کا باقاعدہ آغاز بعد نمازِ عشا تقریباً 9:30 پر تلاوتِ قراٰن سے کیا گیا اور مدنی چینل کے معروف ثناخواں حضرات نے نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے ساتھ ساتھ مدینے شریف کے متعلق کلام سنا کر حاضرین و ناظرین کے دلوں کو عشقِ رسول سے منور کیا۔

تلاوت و نعت کے بعد امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہنے مدینہ منورہ کی باادب حاضری کے حوالے سے حاضرین و ناظرین کی رہنمائی کی اور انہیں مختلف مدنی پھولوں سے نوازا نیز نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے بھی سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی تربیت کی۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)